Urdu Section

تحریک آزادی کے پاداش میں کشمیری نوجوانوں کو پابند سلاسل اور تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے حریت کانفرنس کے سینئر رہنما

 سرینگر30ستمبر-- 20سال کی عسکری تحریک میں اپنی نوعیت کی پہلی 72 گھنٹے کے طویل مقابلے میں شہید ہوئے کیپٹن شفاعت اور کرنل حیدر کی 15 ویںاور محمد اشرف گنائی، متھن و نصیر احمد، آری پانتھن کی تیسری برسی کے موقعہ پر صدر دفتر پر ایک تقریب منعقد ہوئی ۔جس کی صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و چیرمین سالویشن مومنٹ جناب ظفر اکبر بٹ نے کی ۔انہوںنے شہید کیپٹن شفاعت،کرنل حیدر ، محمد اشرف اور نصیر احمد کے علاوہ شہداءکشمیر کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان ہی شہیدوں کی قربانیوں کی وجہ سے اس وقت مسئلہ کشمیر کی گونج عالمی سطح پر سنائی دیے رہی ہے ۔حال ہی میں کرنل قذافی اور حکومت چین کی طرف

سینئر حریت رہنما ظفر اکبربٹ ; محمد یوسف نقاش ،حکیم عبدالرشید ،مشتاق احمد صوفی مرگنڈ کے قریب گرفتار

سرینگرً5اکتوبر -- جموں کشمیر سالویشن مومنٹ کے ترجمان نے تنظیم کے قائد اور سینئر حریت رہنما ظفر اکبربٹ کی بارہمولہ جاتے ہوئے مرگنڈ کے قریب پولیس اور فورسز کے ہاتھوں گرفتاری اور مابعد پولیس سٹیشن مرگنڈ میں مقید رکھنے کی کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ظفر اکبر ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جس میں محمد یوسف نقاش ،حکیم عبدالرشید ،مشتاق احمد صوفی اور الطاف احمد ڈار شامل تھے گذشتہ دنوں بارہمولہ میں بھارتی فورس کے ہاتھوں شہید کئے گئے نوجوان عرفان رسول کے گھر تعزیت کیلئے جارہے تھے تو پولیس نے اُن کو میرگنڈ کے قریب روک کر گرفتار کر لیا

مسئلہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے مسئلے کو حل کئے بغیر جنوبی ایشاءمیں امن کا قیام ناممکن ہے

  سرینگرً 6اکتوبر - کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیرمین میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق نے حریت صدر دفتر پہ ایک پُر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران اپنے حالیہ دورہ نیو یارک کے دوران مختلف ممالک کے سربراہوں ،امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے اعلیٰ عہدیداراں ،OIC کے کشمیر رابطہ گروپ میں شرکت اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عالمی سطح پہ کی جارہی سیاسی و سفارتی کوششوں کا تفصیل سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عالمی سطح پہ اس بات کو محسوس کیا جارہا ہے کہ اس مسئلے کو حل کئے بغیر جنوبی ایشاءمیں امن کا قیام ناممکن ہے

مزاحمتی تحریک کے سرکردہ قائدین کی مسلسل نظر بندی کو سراسر غیر جمہوری اورسیاسی انتقام گیری پر مبنی پالیسی قرار

سرینگرً 8اکتوبر - کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیرمین جناب میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق نے 2005 ءمیں ہوئے قیامت خیز زلزلے جس میں راولاکورٹ ،مظفر آباد ،باغ ، اُوڑی ،بارہمولہ اور کپواڑہ کی ہزاروں قیمتی جانیں تلف اور ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے کے چار سال گذرنے کے موقعہ پر اس زلزلے میں جانبحق ہوئے ہزاروں لوگوں کو خراج عقیدت اورمتاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی و ہمدردی کرتے ہوئے ان متاثرہ خاندانوں کی باز آباد کاری کے تئیں سرکار کی سرد مہری کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ چار سال کا عرصہ گذرنے کے باوجود اب بھی ہزاروں لوگ ٹین کے عارضی شڈوں میں کسمپرسی کی حالت میں زندگی گذار رہے ہیں ۔جناب میر واعظ

ظفر اکبر بٹ کی کشمیری حریت پسندوں کے جذبہ استقامت کو سلام پیش = بھارت زمینی حقائق کا اعتراف کرئے

   سرینگر ً9اکتوبر جموں کشمیر کے عوام کی جدو جہد آزادی کو طاقت کے بل پر یا حریت پسند قیادت کو گھروں میں نظر بند کر کے یا جیلوں میں مقید کر کے نہ تو دبایا جاسکتا ہے اور نہ اس مسئلے کے حوالے سے بڑھتے ہوئے عالمی دباﺅ سے بھارت چشم پوشی کر کے حقائق کو جٹھلا سکتا ہے۔جامع مسجد حفصہ کنی پورہ میں ایک بھاری اجتماع سے خطاب کے دوران ان خیالات کا اظہا ر کرتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و چیرمین سالویشن مومنٹ جناب ظفر اکبر بٹ نے بھارت پر زور دیا کہ وہ زمینی حقائق کا اعتراف کرتے ہوئے کشمیر میں طاقت کی بولی بولنے کے بجائے اس خطے کے دائمی امن کیلئے مسئلہ کشمیر

سالویشن موومنٹ ظفر اکبر بٹ کی کشمیر دورے پر آئے ہوئے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سلیم بٹ سے ملاقات

سرینگر ً9اکتوبر-- کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و چیئر مین    
جموں کشمیر سالویشن موومنٹ ظفر اکبر بٹ نے مقبوضہ کشمیر دورے
 پر آئے ہوئے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سلیم بٹ
 سے ملاقات کی ۔سرینگر میںایک گھنٹے کی طویل ملاقات میں
 دونوں رہنماو¿ںنے مسئلہ کشمیر، مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال
اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر چیئر مین

کشمیر یوں کی ا قربانیوں کو رائیگان نہیں ہونے دیا جائے گا آزادی کی جدو جہد جاری رہے گی- ظفر اکبربٹ

 سرینگر10 اکتوبر-- کل جماعتی حریت کانفرنس کے مرکزی دفتر راجباغ سرینگر میں یوم اسیران کے موقع پر ایک پروقار تقریب زیر صدارت میر واعظ عمر فاروق انعقاد کیا گیا۔تقریب سے حریت رہنماو¿ں، دانشوروں اور دیگر اہم شخصیات نے خطاب کیا۔ اس موقع پر سینئر حریت رہنما و چیئر مین سالویشن موومنٹ ظفر اکبربٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے اس اپیل کی کہ وہ جموںو کشمیر اور بھارت کی دیگر ریاستوں کی مختلف جیلوں میں برسوں سے مقید بے گناہ کشمیریوں کی فوری رہائی کےلئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام نے ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کو گزشتہ دو دہائیوں سے پابند سلا سل رکھا ہے ،برسوں سے

کل جماعتی حریت رہنما و چیرمین سالویشن مومنٹ ظفر اکبر بٹ نے یوم اسیراں کے موقعہ پر حریت صدر دفتر سے ایک احتجاجی جلوس کی قیادت کی

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و چیرمین سالویشن مومنٹ          
 ظفر اکبر بٹ نے یوم اسیراں کے موقعہ پر حریت صدر دفتر سے           
 ایک احتجاجی جلوس کی قیادت کی ۔جلوس کے شرکاءآزادی کے حق میں          

انٹرا کشمیر کانفرنس پاکستانی سکالرز اور صحافیوں کے ایک وفد سے ظفر اکبر بٹ انسانی حقوق پامالیوں، ظلم وتشدد، کشمیریوں کی ستم پرسی اور بھارتی دہشتگردی سے آگاہ کیا

سرینگر12 اکتوبر--کل جماعتی حریت کے سینئر رہنماوسربراہ  جموں کشمیر سالویشن ظفر اکبر  سے انٹرا کشمیر کانفرنس  میں شرکت کے لئے سرینگر آئے ہوئے پاکستانی  سکالرز اور صحافیوں کے ایک وفد نے ملاقات کی  اور مسئلہ کشمیر ، مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال  اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔وفد میں پاکستان کے سابق سفیر عزیز احمد خان ، پیپلز پارٹی کےچوہدری لطیف اکبر،KIIR کے سردار امجد یوسف ،آزادکشمیرکے صحافی طارق نقاش، روزنامہ جموں و کشمیر کے چیف ایڈیٹر امتیاز ا

حصول مقصد تک جدو جہد جاری رہے گی

 سرینگر//حریت کانفرنس کا ایک اعلیٰ سطح وفد سینئر حریت رہنما ظفر اکبر بٹ کی قیادت میں گاڑی ہل ،اونتی پورہ پلوامہ گیا جہاں انہوں نے جان بحق ہوئے مدثر احمد شاہ ولد بشیر احمد شاہ کے رسم چہارم پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقعہ پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے ظفر اکبر بٹ نے کہا کہ مرحوم ایک دیندار اور پڑھے لکھے گھرانے سے تعلق رکھتے تھے اور بچپن سے ہی ا±ن کے والدین نے اسلام پر چلنے کیلئے انہیں تربیت کی تھی یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹری ڈگری حاصل کرنے کے باوجود انہوں نے مظلوم کشمیری قوم کی آزادی اور اسلام کی سر بلندی کیلئے تحریک آزادی کشمیر کا راستہ اختیار کیا اور شہادت کے منصب پر فائض ہونے تک اس