Urdu Section

مہاجر پنڈت کو الگ ٹاون شپ منصوبے پرتشویش کا اظہار

سرینگر۔۴مئی:سالویشن مومنٹ کے چیرمین ظفراکبر بٹ نے پلوامہ میں سیلاب متاثرین میں نقدی رقم،بسترہ ،کمبل وغیرہ ریلیف تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مہینوں گُذرنے کے باوجود سیلاب سے متاثرین کو کئے گئے وعدوں کے مطابق امداد فراہم نہیں کر رہی ہے۔ ظفر اکبر بٹ نے پارٹی کی جانب سے گزشتہ سال ستمبر سے پارٹی کارکنان کی انتھک کوششوں ،ان کے جزبہ ایثار اور سیلاب سے متاثرین کے تئیں ان کے خلوص کے مظاہرے کی تعریف وتوصیف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مذہب ،ذات پات یا مسلک کی تفریق کئے بغیر اور ایک خالص انسانی جزبے کے تحت متاثرین کی امداد اور دلجوئی کی اور ہم مستقبل میں بھی اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے امید رکھیں گے کہ سم