Urdu Section

جمعة الوداع کے دن کو یوم قدس اور یوم کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس حسب سابق جمعة الوداع کے دن کو یوم قدس اور یوم کشمیر کے عنوان سے ضلعی سطح پر جملہ مرکزی جامع مسجدوں میں عالمی ضمیر بیدار کرنے کےلئے اجتماعی طور پہ منظم و مرتب آواز بلند کرتے ہوئے مغربی اور جنوبی ایشیائی خطوں میں امن و سلامتی کے مفاد میں ایمہ مساجد فلسطین اور کشمیر کے مسائل کے حل پر زور دینگے اور ایک ہی متن سے عبارت قرار دادیں منظور کریں گے۔
 جمعة الوداع کی تقریب کی مناسبت سے امن و سلامتی کے عظیم تر مفاد میں مسلمانان کشمیر قرار پاتے ہیں :
ا

Mirwaiz to begin unity talks with Geelani

Srinagar, September 16: A day after being re-elected as Chairman of APHC, Mirwaiz Umar Farooq has said that the unification process between two Hurriyat factions will be re-started soon.

Talking to Rising Kashmir over phone Mirwaiz said, “We will start a reconciliation process soon with the conglomerate led by Geelani sahib. After all we have more commonalities than differences. We are keen to work together.”

آزادی مانگنے والے کشمیریوں کو شہید، جیلوںاور انٹراگیشن سینٹروں کی نذر کر دیا جاتا ہے

  سرینگر17 ستمبر-- بھارت کے پہلے وزیر اعظم آنجہانی پنڈت جواہر لال نہرو کے لالچوک میں کشمیر ی عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے کے باوجو د کشمیریوں کو اپنی جائزآواز اُٹھانے کیلئے لگاتار ظلم و تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ جیلوںاور انٹراگیشن سینٹروں کی نذر کر دیا جاتا ہے اور یہاں تک کہ آزادی مانگنے والے کشمیریوں کو شہید کر دیا جاتا ہے ۶

جنوب ایشیا میں امن کے قیام کا خواب اس وقت تک شرمندئہ تعبیر نہیں ہوسکتا جب تک اس مسئلہ شمیر کو دائمی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے موثر اقدامات نہ کئے جائیں

جمعة الوداع کی عظیم اور بابرکت تقریب پورے برصغیر کے ساتھ ساتھ جموںوکشمیر میں بھی انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی ۔ اس دن کو کل جماعتی حریت کانفرنس کے پروگرام کے مطابق حسب سابق یوم کشمیر اور یوم قدس کے طور پر بھی منایا گیا ۔ چنانچہ تاریخی جامع مسجد سرینگر سمیت وادی بھر کی جامع مسجدوں ، خانقاہوں اور امام باڑوں میں حریت کانفرنس کی جانب سے مرتب کردہ قرارداد کی عوام سے پرزور تائید اور حمایت کرائی گئی۔

ظفر اکبر بٹ کی طرف سے مسلم امہ کو عید مبارک

  سرینگر20ستمبر -کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و چیرمین سالویشن مومنٹ ظفر اکبر بٹ نے تمام اہل اسلام خصوصاً کشمیری عوام کو دل کی عمیق گہرائیوں سے عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ شہداءکشمیر کے لواحقین ،محبوسین کے گھر والوں ،لاپتہ کئے گئے افراد کے متاثرین کے علاہ غریبوں ،یتیموں ، بیواﺅں اور بے سہارا لوگوں کو عید کی خوشیوں میں ضرور شامل کریں ۔

مکمل فو جی انخلاءکے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کے خواہشات کے مطابق حل کرنے پر زور

 سرینگر25 ستمبر -- کل جماعتی حریت کانفرنس کے سرکردہ قائد ظفر اکبر بٹ نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں خطاب کے دوران کشمیر سے مکمل فوجی انخلاءکے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کے خواہشات کے مطابق حل کرنے پر زور دیتے ہوئے مبنی بر حق جدو جہد کو منطقی انجام تک لیجانے کا عہد کیا ۔اس سلسلے میں حریت کانفرنس کے رہنما و چیرمین سالویشن مومنٹ ظفر اکبر بٹ نے وانبل میں خطاب کیا ۔

مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل کیا جائے

  سرینگر26ستمبر- ظفر اکبر بٹ نے لیبیا کے صدر کرنل معمر قذافی کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے حالیہ خطاب جس میں انہوں نے پاکستان اور بھارت پر زوردیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل کیا جائے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کے صدرکے حالیہ بیان سے نہ صرف کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک میں نئی جان پڑ گئی بلکہ عالمی سطح پر تحریک آزادی کیخلاف پھیلائے جانے والے بھارت کے منفی پروپیگنڈے کی بھی نفی ہوگئی۔

اسلام آباد میں تنظیم کے پُرامن جلوس پر پولیس اور فورسز کے بےجا تشدد کی زبردست مذمت

  سرینگر26ستمبر- کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و چیرمین سالویشن مومنٹ جناب ظفر اکبر بٹ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے لیبیا کے رہنما کرنل محمد معمر قذافی کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بیان کو کشمیری عوام کی خواہشات کی ترجمانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر جیسے حساس مسئلے پر اس عالمی ادارے میں جناب قذافی کا بیان حقیقتوں کا آئینہ دار بھی ہے اور خود اقوام متحدہ جیسے ادارے کیلئے چشم کشا بھی ہے کیونکہ اسی اقوام متحدہ نے کشمیر کے حوالے سے کئی قراردادیں جن میں کشمیریوں کے استصواب رائے کے حق کو تسلیم کیا ہے

مسئلہ کشمیر فوری طورپر حل کیاجائے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ

مرینگر27ستمبر - سر کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و چیئر مین جموں کشمیر سالویشن موومنٹ ظفر اکبر بٹ نے اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل کرنے کےلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرےمسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے جسے فوری طورپر حل کیا جانا چاہیے

چین کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اوربھارت کے درمیان ثالثی کی پیش کش کا خیر مقدم

 مسئلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیاءمیںقیام امن اور سلامتی کی ضمانت
سرینگر29ستمبر - جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کے سربراہ ظفر اکبر بٹ نے چین کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اوربھارت کے درمیان ثالثی کی پیش کش کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اس پیش کش کا مثبت جواب دیں۔منگل کے روز اپنے ایک بیان میں ظفر اکبر بٹ نے کہا ہے کہ چین کے اس بیان سے ثابت ہورہا ہے کہ وہ خطے میں امن اور سلامتی کی فضاءکو برقرار رکھنے کےلئے کوشاں ہے