Urdu Section

مسئلہ کشمیرحل تک بر صغیر میں امن قائم کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا-ظفر اکبر بٹ-- کشمیری عوام کے خواہشات کے مطابق حل کرنے کیلئے فوری اقدامات اُٹھائے جائیں

  سرینگر28اگست - مسئلہ کشمیر کے قابل قبول حل تک بر صغیر کے علاوہ پوری دنیا میں امن قائم کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ہے کیونکہ مسئلہ کشمیر ایک متنازعہ مسئلہ ہے اوراقو ام متحدہ سکیورٹی کونسل میں اس حوالے سے خود بھارت کے طرف سے پیش کی گئی قراردادیں اس بات کا واضع ثبوت ہے اور ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم آنجہانی پنڈت جواہر لال نہرو کی طرف سے لالچوک سرینگر میں60سال قبل کشمیریوں کے ساتھ ریفرنڈم کرانے کا وعدہ بھی اس کی ایک کڑی ہے۔ان خیالات کا اظہار کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و چیرمین سالویشن مومنٹ ظفر اکبر بٹ نے آج نماز جمعہ کے موقعہ پر جامع مسجد شنکر پورہ میں کیا ۔ان

کل جماعتی حریت کانفرنس کا کشمیر کے مسئلے کا دیر پا حل پر زور

 سرینگر31اگست --کل جماعتی حریت کانفرنس کی ایگزیکیٹو کونسل کا ایک اجلاس قائمقام چیرمین جناب پروفیسر عبدالغنی بٹ کی صدارت میں حریت صدر دفتر پر منعقد ہوا ۔اجلاس میں جناب بلال غنی لون ،جناب فضل الحق قریشی ،جناب مولانا محمد عبداﷲطاری ،جناب مختار احمد وازہ ،جناب غلام نبی زکی اور جناب غلام محمد ناگو نے شرکت کی ۔اجلاس میں پاک بھارت تعلقات میں اتار چڑھاو کے تناظر میں گلگت بلتستان کا معاملہ زیر غور آیا اراکین نے صورتحال کی مختلف پہلووں پہ تفصیلاً تبادلہ خیالات کے بعد طے پایا کہ جموں کشمیر میں ادھر یا پھر اُدھر جو بھی سیاسی انتظامی تبدیلیاں صورت پذیر ہو رہی ہیں اُن سے کشمیر کے تنازعے کی ہیت نہ تو

سئلہ کشمیر کو عوامی خواہشات کے مطابق حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جا ئےن - ظفر اکبر بٹ

م سرینگر31اگست --جموںو کشمیرسالویشن مومنٹ پا ر ٹی کی طرف سے جاری عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و چیرمین جموںو کشمیرسالویشن مومنٹ ظفر اکبر بٹ نے سول لائنز اور چاڈورہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے کارنر میٹنگوں میں عوام کے ساتھ بات کرتے ہوئے تحریک آزادی کے حوالے سے حریت پسندوں کے رول سے آگا ھ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ عوام اور حریت پسندقیادت کے درمیان تال میل کو مزید بڑھانے کی اشد ضرورت ہے

تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کیلئے فوری اقدامات نہیں اُٹھانے پر زور

 سرینگر/ستمبر۵-ر کل جماعتی حریت کانفرنس کے سرکردہ رہنما و چیر مین سالویشن مومنٹ ظفر اکبر بٹ نے کہا کہ اگر
بھارت اور پاکستان کے سربراہوں اور سیکریٹری سطح کی مستقبل قریب میں متوقع ملاقاتوں میں ا تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کیلئے فوری اقدامات نہیں اُٹھائے گئے تو موجودہ جدو جہد آزادی کی باگ دوڑ آنے والی نسل کے ہاتھوں میں ہوگی جو شاید چھ دہائیوں سے جاری امن کی قائم کے نعرے کو نفرت کی نگاہ سے دیکھے گی ۔

سالویشن مومنٹ اور فرنٹ کووادی میں ہورہی انسانی حقوق پامالیوں

 سرینگر/۴/ستمبر/کے این ایس/ لبریشن فرنٹ اور سالویشن مومنٹ نے وادی میں فورسز کے ذریعے انسانی حقوق پامالیوں پر زبر دست تشویش ظاہر کرتے ہوئے ہندوستان اور پاکستان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو فوراً سے پیشتر حل کریں۔

کشمیری عوام کی قربانےو ن کو فراموش نہیں کیا جاسکتا

 سرےنگر ستمبر ۶ -کل جماعتی حریت کانفرنس کے سرکردہ رہنماءو چیئر مین جموں کشمیر سالویشن موومنٹ ظفر اکبر بٹ نے حریت رہنما شاہدالاسلام کے والد محترم کی جنازہ میں شرکت کی۔ مرحوم ایک روز قبل رضاءالٰہی سے وفات پاگئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ اتوار کے روز ڈلگیٹ سرینگر میں ادا کی گئی جس میں حریت رہنما ظفر اکبر بٹ اور جاوید احمد میر سمیت دیگر حریت رہنماو¿ں کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔مرحوم کو ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا

جامع اور بامعنی مذاکرات سے ہیمسئلہ کشمیر کا حل نکالا جاسکتا ہے

 سرےنگر ستمبر ۶ --مسئلہ کشمیر عالمی سطح پہ تسلیم شدہ متنازعہ مسئلہ ہے اور کشمیری عوام نے اپنے جائز حقوق کی جدو جہد میں جو بے پناہ قربانیاں پیش کی ہیں اُن کی بدولت آج عالمی برادری اس خطے کے امن کے مفاد میں اس مسئلے کے حل کو ناگزیر تصور کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار کل جماعتی حریت کانفرنس کے سرکردہ رہنما ﺅںجناب جاوید احمد میر ،عبدالمنان بخاری ، محمد یوسف نقاش ،سید بشیر اندرابی اور محمد مقبول صوفی نے گذشتہ روز پٹن میں شہید ہوئے حریت پسند شمیم احمد صوفی کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کیا۔حریت وفد نے پٹن جاکر شہید موصوف کے اہل خانہ سے تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا

لاکھوں کشمیریوں نے اپنے گرم گرم خون سے اس تحریک کو سینچاہے

 سرینگر/ستمبر-8 مسئلہ کشمیر کو حکومت بھارت نے طاقت کے بل پر زمین بُرد کرنے کی ہمیشہ کوشش کی لیکن کشمیری جانبازوں نے اپنا گرم گرم لہو بہا کر اس مسئلہ کو بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کر کے عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کی طرف مبذول کروانے میں کامیابی حاصل کی۔ان باتوں کا اظہار کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و چیرمین سالویشن مومنٹ جناب ظفر اکبر بٹ نے شہید محمد شمیم عرف رضوان کے چہارم پر سعدہ محلہ پٹن،بارہمولہ میں ایک بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ محمد شمیم ، برہان الدین حجازی ،محمد سلیم وُسن ،شاکر غزنوی،عبدالرشید فرحت سمیت اب تک لاکھوں کشمیریوں نے

مزاحمتی قیادت میں اجتماعیت کی ضرورت

سرینگرستمبر ۹//سالویشن مومنٹ کے سربراہ ظفر اکبر بٹ نے پٹن میں جاں بحق ہوئے نو جوان کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا انہی قربانیوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر عالمی توجہ کا مرکزبنا۔ان کا کہنا تھا کہ شہادت،گرفتاریاں یا دھونس دباو سے تحریک کو دبایا جاسکتا ہے ،نہ ختم کیا جاسکتا ہے اور بھارت کو حقیقت کا اعتراف کرکے فوجی انخلا اور معنی خیزبات چیت کا آغاز کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مزاحمتی قائدین کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ خون سے عبارت تحریک کو منزل مقصود تک پہنچانےکیلئے اجتماعیت اور یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کریں۔ Kashmir Uzma

جیلوں میں مقید کشمیری حریت پسندوں کی حالت زار پر تشویش

سرینگر14ستمبر -کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و چیرمین سالویشن مومنٹ جناب ظفر اکبر بٹ نے جموں کشمیر سے باہربھارتہکاقٹقتششزرقس کی جیلوں میں مقید کشمیری حریت پسندوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حقوق انسانی کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ ان قیدیوں کی ناگفتہ بہ حالت اور جیلوں میں ان کے ساتھ روا رکھے جارہے غیر انسانی سلوک کا مشاہدہ کرنے کیلئے اپنے وفود روانہ کریں