Urdu Section

کشمیر حل کئے بغیرہند پاک تعلقات استوار نہیں ہوسکتے -ظفر اکبر بٹ

 کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے جاری عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و چیرمین سالویشن مومنٹ جناب ظفر اکبر بٹ نے آج علاقہ چاڈورہ کے کرالہ پورہ ،واتھورہ ،کنی پورہ ،کنہامہ اور سول لائنز کے علاقہ باغ مہتاب ،چھانہ پورہ ،نٹی پورہ اورآزاد بستی کا دورا کیا ان کے ہمراہ عبدالروف ،مولوی مشتاق ،نثار احمد اور معراج الدین شامل تھے۔

مسئلہ کشمیرکو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہی حل کیا جاسکتا ہے-- ظفر اکبر بٹ

 پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے لچک کا مظاہرہ کی    سرینگر06اگست -کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و چیرمین سالویشن مومنٹ ظفر اکبر بٹ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اعتماد سازی کے اقدامات اور متنازعہ مسائل کے حل کے ضمن میں مذاکراتی عمل کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں مصر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ میں دونوں ملکوں کے سربراہوں کے درمیان ہوئی بات چیت اور مسائل کے حل کے سلسلے میں اتفاق رائے اگر چہ ایک خوش آئند عمل ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ دونوں مملک جنوبی ایشائی خطے کے پائیدار امن کی خاطر مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلے

شہید عزیمت شیخ عبدالعزیز و دیگر حریت پسندوںکو خراج عقیدت-- ظفر اکبر بٹ

                                                                              &

ظفر اکبر بٹ سمیت سالویشن مومنٹ دودرجن کارکنوں گرفتار

سرینگر 11اگست -کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و چیرمین سالویشن مومنٹ ظفر اکبر بٹ سالویشن مومنٹ چیرمین ظفر اکبر بٹ ،جناب عبدالروف خان اورمعراج الدین سمیت دودرجن کارکنوں کو اس وقت گرفتار کر دیا گیا جب ایک بڑے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے جناب ظفر اکبر بٹ حیدر پورہ،بمنہ سے ہوتے ہوئے کمر واری سے آگے مزار شہداءعید گاہ کی طرف رواں دواں تھے

JKSM felicitate Pakistan on Independence Day

Srinagar, August 14:  The All Parties Hurriyat Conference leader and Jammu and Kashmir Salvation Movement Chairman, Zaffare Akbar Bhat has congratulated Pakistan on 63rd Independence Day, today, August 14. 

پاکستان کے عوام کو اُنکی یوم آزادی پر مبارک باد ۔ ظفر اکبر بٹ

 سرینگر 11اگست -کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و چیرمین سالویشن مومنٹ ظفر اکبر بٹ نے پاکستان کے عوام کو اُنکی یوم آزادی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ انگریزوں کے طویل دور ِغلامی سے آزادی نصیب ہوئی اور غلامی کے دور سے گُذرنے والے ہی جانتے ہیں کہ آزادی کتنی بڑی نعمت اور غلامی کتنی بڑی لعنت ہے اور غلامی کے دور سے گُذرنا عوام کیلئے کتنا مصیبت بھرا وقت اور تکلیف دہ ہوتا ہے۔۔انہوں نے بیان میں کہا کہ ہمیں پورا بھروسہ ہے کہ جس طرح ہند و پاک کے عوام نے مشترکہ قربانیاں دیکر انگریزوں کی غلامی سے نجات حاصل کی اسی طرح کشمیری عوام کی قربانیاں بھی ضرور رنگ لاکر کشمیریوں کو

شبیرشاہ کی رہائی کے عدالتی احکامات کے باوجود گرفتار کرنے کی شدید ا مذمت

 سرینگر 22 اگست2009 / حریت پسند قائدین و کارکنان کو شہید یا گرفتار کر کے تحریک آزادی کو دبایا جاسکتا ہے اور نہ ہی اس کو ختم کیا جاسکتا ہے۔شہادت اور گرفتاریاں کسی بھی تحریک مزاحمت کا حصہ ہوا کرتی ہیں ۔ اسلئے کشمیری مزاحمتی لوگ ان ہتھکنڈوں سے گھبراتے اور نہ ہی زیر ہوتے ہیں ان باتوں کا اظہارکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر حریت رہنما و چیرمین سالویشن مومنٹ جناب ظفر اکبر بٹ نے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران شہداءکے وارثین اور محروسین کے گھر والوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔اظہار ہمدردی و یکجہتی کے بطور انہوں نے نظر بند حریت پسند قائدین جناب شبیر احمد شاہ ،محمد سلیم ننھا جی اور پرویز احمد کے علاوہ

شہداءکا خون کسی صورت رائیگاں نہیں ہونے دیا جائے گا -ظفر اکبر بٹ

 کشمیرکوئی سرحدی تنازعہ نہیں بلکہ کشمیریوں کے پیدائشی حق ، حق خو دارادیت کا مسئلہ ہے  
سرینگر24 اگست - کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر حریت رہنما و چیرمین سالویشن مومنٹ ظفر اکبر بٹ نے کشمیر میںبھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں ، طاقت کے وحشیانہ استعمال ،نہتے کشمیریوں پر ظلم و تشدد اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایمنسٹی انٹرنیشنل ،یورپین پارلیمنٹ اور دیگر گروپوں سمیت ا نسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں

شہداءگلوان پورہ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت

 /اگست  4 2سرینگر/ جموں کشمیرلبریشن فرنٹ نے مقبولؒ منزل سے جاری اپنے ایک بیان میں شہداءگلوان پورہ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا ہے۔ فرنٹ نے اپنے عظیم شہداء، شہیدبشیر احمد بوگا می ،شہیدمحمدیاسین،شہید نظیر احمد خان،شہید ثاقب رفیق ملک،شہیدمنظوراحمد کمانڈوز،شہیدفاورق احمد بٹ،شہیدعبدالمجید شیخ،شہیدمنیر احمد اور شہیدعبدالحمیدجو آج ہی کے دن سبدن گلوان پورہ میں شہید ہوئیے کی مثالی جدوجہد اور جرات کو سلام پیش کرتے ہوئے فرنٹ کے ضلع صدر بڈگام محمد رمضان نے آج بوگام میں ان شہیدوں کی یاد میں منعقدہ ایک اجتماع سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ شہید بشیر احمد بوگامی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت

مسئلہ کشمیر کے قابل قبول حل تک بر صغیر میں امن قائم کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔ظفر اکبر بٹ

  سرینگر26 اگست مسئلہ کشمیر ایک متنازعہ مسئلہ ہے اور  

UN سکیورٹی کونسل میں موجود خود بھارت کے طرف سے پیش کی گئی قراردادیں اس بات کا واضع ثبوت ہے ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم آنجہانی پنڈت جواہر لال نہرو  کی طرف سے لالچوک سرینگر میں60سال قبل کشمیریوں کے ساتھ ریفرنڈم کرانے کا وعدہ بھی اس کی ایک کڑی ہے اور مسئلہ کشمیر کے قابل قبول حل تک بر صغیر میں امن قائم کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ہے