Urdu Section

لمی طاقتوں کو چاہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو عوامی خواہشات کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا اثر رسوخ استعمال کریں - ظفر اکبر بٹ

 بھارت کیلئے نامزد امریکی سفیر ٹم رویمر کے اس بیان جس میں انہوں نے قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر کے حل کو ناگزیر قرار دیا کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور دوسرے عالمی طاقتوں کو چاہے کہ وہ عملی طور مسئلہ کشمیر کو عوامی خواہشات کے مطابق حل کرانے کیلئے دونوں ملکوں پر اپنا اثر رسوخ استعمال کرکے برصغیرکے علاوہ پوری دنیا میں امن کے قیام کو یقینی بنائیں ۔

۱۳جولائی کے شہدائ کو خراج عقیدت -کشمیر میں لا قانونیت کا بول بالا

سرینگر//حریت کانفرنس کے سنیئر لیڈر اور سالویشن مومنٹ کے چیر مین ظفر اکبر بٹ نے کہا کہ کہ قربانیاں نہ صرف جموں وکشمیر کی تحریک آزادی کو قوت بخش رہی ہے بلکہ ان ہی قربانیوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر عالمی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے

چیر مین اور حریت کانفرنس کے سنیئر لیڈر نے کہاے 13جولائی 1931اور جملہ شہداءکشمیر کے مشن کی آبیاری ایک قومی اور ملی ذمہ داری ہے اور بھارت اور اس کے حامی کشمیری لیڈران اس مبنی بر حق تحریک کی جدوجہد کو ناکام بنانے کے لئے تمام قسم کے حربے استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 13جولائی کو لال چوک چلو کے پروگرام کو کامیاب بنائیں

تاریخی لالچوک چلو پروگرام کوناکام بنانے کیلئے صبح سے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ کرفیو نافذ

رینگر13جولائی -- ۳۱ جولائی یوم شہداءجموںوکشمیر کے قومی دن کے موقعہ پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے مزار شہداءنقشبند صاحب اور تاریخی لالچوک چلو پروگرام کوناکام بنانے کیلئے صبح سے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کرکے شہر سرینگر ، لالچوک اور مزار شہداءتک جانے کے تمام راستے مکمل طور پر سیل کرکے گلی ، کوچوں کی شدید ناکہ بندی کردی گئی اور جگہ جگہ فورسز اور پولیس کی ٹکڑیاں مقرر کرکے زبردست خوف و دہشت کا ماحول برپا کیا گیا۔

شہیدوں کو بہترین خراج یہی ہے کہ ہم اُن کے ادھورے مشن کو آگے بڑھائیں - ظفر اکبر بٹ

 سرینگر16 جولائی--¿ مسئلہ کشمیر کی گونج اس وقت عالمی اداروں میں سنائی دے رہی ہے اور اس کو حل کرنے کیلئے وہ اپنا اثر رسوخ ہند و پاک کے سربراہوں پر استعمال کر رہے ۔ جس کی تازہ مثال شرم الشیخ میں ہونے والی ملاقات ہے۔ملکی و غیر ملکی سطح پر جو بھی کوششیں مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے ہوری ہے یہ سب اُن شہیدوں کی دین ہے جنہوں نے اپنا گرم گرم لہو تحریک آزادی کشمیر کیلئے نچھاور کیا لہذا بات چیت مسئلہ کشمیر کے آبرو مندانہ اور قابل قبول حل کیلئے نہ کہ وقت ضایع کرنے کیلئے ہو ۔ان باتوں کا اظہار کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و چیرمین سالویشن مومنٹ جناب ظفر اکبر بٹ نے صدر دفتر چھانہ پو

مذاکرات مسائل کے حل کا واحد راستہ ہے

 نوجوان نسل نے اس تحریک کو آگے بڑھانے میں اہم رول ادا کیا - ظفر اکبر بٹ

سرینگر18جولائی - مذاکرات مسائل کے حل کا واحد راستہ ہے اور کل جماعتی حریت کانفرنس ہر اس مذاکراتی عمل کا خیر مقدم کرتی ہے جس کا مقصد مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کے خواہشات کے مطابق حل کرنا ہو ایک طویل مدت کے بعد ہند پاک سربراہوں کی ملاقات ایک خوش آئند قدم ہے

کشمیر سے مکمل فوجی انخلائ- جدو جہد جاری رہے گی -- ظفر اکبر بٹ

  سرینگر23 جولائی --- کل جماعتی حریت کانفرنس کشمیری عوام کی عظیم قربانیوں اور شہیدوں کے مقدس خون کی امین ہے اور کشمیریوں کو مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں ایسا کوئی غیر سنجیدہ مذاکراتی عمل یا اُس کے نتیجے میں نکالنے والے کوئی بھی حل قابل قبول نہیں ہوگا جس میں کشمیری عوام کے خواہشات کو مدنظرنہیں رکھا جائے گا اور ہماری جدو جہد تب تک جاری رہے گی جب تک نہ کشمیر سے مکمل فوجی انخلاءاور AFSPA سمیت دوسرے کالے قوانین کا خاتمہ عمل میں آئے گا

کشمیر حل کئے بغیرہند پاک تعلقات استوار نہیں ہوسکتے -ظفر اکبر بٹ

 سرینگر25جولائی-- جموں کشمیر میں بھارتی فورسز کی موجودگی جہاں ایک طرف عام لوگوں کیلئے مختلف مسائل اور پریشانیوں کا سبب بنی ہوئی ہیں وہیں دوسری طرف سرکاری فورسز کو حاصل اختیارات نے ان کو بے لگام بنادیا ہے جس کی وجہ سے آئے دن لوگوں پر نئی مصیبتیں نازل ہو رہی ہیں آج بمنہ میں فیاض احمد بٹ جو گذشتہ روز فورسز کے ایک بنکر کے اردگرد کانٹے دار تار جس میں برقی رو موجود تھی کا کرنٹ لگنے سے جانبحق ہوا کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور سالویشن مومنٹ کے چیرمین ظفر اکبر بٹ نے کہا کہ جب تک کشمیر سے مکمل فوجی انخلاءنہیں ہوتا اور فورسز کو حاصل اختیارات اور کالے قوانین کا خا

انفرادی طور پہ اجتماعی اور ملی معاملات کے حوالے سے حریت کانفرنس کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا جائے گا

 انرینگر27جولائی-کل جماعتی حریت کانفرنس کی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس حریت صدر دفتر پر قائمقام چیرمین جناب پروفیسر عبدالغنی بٹ کی صدارت میں منعقدہوا اجلاس میں جناب فضل الحق قریشی ،جناب مختار احمد وازہ ، جناب مولانا مسرور عباس انصاری ،جناب مولانا محمد عبداللہ طاری،جناب خلیل محمد خلیل ،جناب غلام نبی زکی اور جناب غلام محمد ناگونے شرکت کی ، اراکین ایگزیکٹیو کونسل نے عالمی سطح پر تبدیلیوں کے تناظر میں صورت حال پر غورو خوض کے ساتھ ساتھ شہیدعزیمت، شیخ عبدالعزیز اور گزشتہ برس مظفر آباد تحریک کے دوران شہید ہوے افراد کو عقیدت کا خراج پیش کرنے کے لئے پروگرام ترتیب دیا گیا جس پر ۱۱ اگست کے دن عمل ہو

ظفر اکبر بٹ نے لوگوں کو رسموں اور رواجوں سے بالاتر ہوکر اسلامی اقدار اپنانے پر زور

  سرینگر28جولائی- جموںکشمیر میں بے پناہ فوجی جماﺅ اور سرکاری ایجنسیوں کی بھر مار کو سماجی اور معاشرتی برائیوں کی وجہ قرار دیتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما و چیرمین سالویشن مومنٹ ظفر اکبر بٹ نے لوگوں کو رسموں اور رواجوں سے بالاتر ہوکر اسلامی اقدار اپنانے پر زور دیا ہے

کالے قوانین کے خاتمے کے ساتھ ساتھءکشمیر سے فوجی انخلاءکی شروعات کی جائے¿ -ظفر اکبر بٹ

 ّسرینگر01اگست -- کل جاعتی حریت کانفرنس کی طرف سے جاری عوامی رابطہ مہم کو تیز اور فعال بنانے کے حوالے سے سالویشن مونٹ کے ذمہ داروں اور ارکنوں کا ایک اجلاس صدر دفتر پر طلب کیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و چیرمین سالویشن مومنٹ ظفر اکبر بٹ نے اجلاس کے شُرکا ءپر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں شہداءکے وارثین ،نظر بندوں کے گھروالوں اور حریت پسند عوام کے ساتھ ساتھ عوام الناس سے قریبی رابطہ رکھنے کی بھر پور کوشش کریں اور اُن کے معاملات ،مشکلا ت کو جیسا بھی ممکن ہو آسان بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔کیونکہ اِن لوگو ں کی بیش بہا قربانیوں کی وجہ سے ہ