Urdu Section

فورسز کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت

 Dated :-27-05-09 کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و چیرمین سالویشن مومنٹ جناب ظفر اکبر بٹ نےنوجوان عارف ایوب کی فورسز کے ہاتھوں طاقت کے بے جا استعمال کے نتیجے میں جانبحق ہونے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ۔انہوں نے فورسز کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا بلکہ ایسے واقعات سے اس میں مذید جوش پیدا ہوگا اور وہ دن دور نہیں کہ جس دن کامیابی غیور کشمیری قوم کے قدم چومے گی ۔انہوں نے مذید کہا کہ اب عالمی برادری کی توجہ بھی دیرینہ حل طلب مسئلہ کشمیر کی طرف مبذول ہوگئی ہے ۔ اس ضمن میں انہوں نے امریکی صدر باراک اوب

نہتے کشمیریوں پر فورسز کے ظلم و جبر اور زیادتی کی زبردست الفاظ میں مذمت

 
 - Srinagar-Dated:-29/05/09 کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و چیرمین سالویشن مومنٹ ظفر اکبر بٹ کو آج اس وقت کرالہ پورہ میں تنظیم کے دیگر کارکنوں سمیت گرفتار کیا گیا جب وہ واتھورہ چوک میں مطاہرین کو خطاب کرنے کے بعد ریلی کی صورت میں سرینگر کی طرف آرہے تھے ۔ واتھورہ میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے انسانی حقوق کی پامالیوں ،فورسز کے بے تحاشہ استعمال اور نہتے کشمیریوں پر فورسز کے ظلم و جبر اور زیادتی کی زبردست الفاظ میں مذمت کی۔

سالویشن مومنٹ کے چیرمین ظفر اکبر بٹ گرفتار

 
سرینگرMay 30/حریت رہنما اور سالوشن مومنٹ کے سربراہ ظفر اکبر بٹ کو گذشتہ روز کرالہ پورہ میں تنظیم کے دیگر کارکنوں کے ہمراہ گرفتار کر لیا گیا۔وہ واتھورہ میں ایک ریلی سے خطاب کرنے کے بعد سرینگر کی طرف ایک جلوس کے ساتھ پیش قدمی کررہے تھے۔

سالویشن مومنٹ کے چیرمین ظفر اکبر بٹ گرفتار

 
سرینگر/حریت رہنما اور سالوشن مومنٹ کے سربراہ ظفر اکبر بٹ کو گذشتہ روز کرالہ پورہ میں تنظیم کے دیگر کارکنوں کے ہمراہ گرفتار کر لیا گیا۔وہ واتھورہ میں ایک ریلی سے خطاب کرنے کے بعد سرینگر کی طرف ایک جلوس کے ساتھ پیش قدمی کررہے تھے۔

کشمیری خواتین کے قتل کی شدید مذمت ۔۔ظفر اکبر بٹ

 

سرینگر31مئی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور سالوشن مومنٹ کے سربراہ ظفر اکبر بٹ نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے شوپیاں میں دو خواتین کی بے حرمتی اور قتل کی شدید مذمت کی ہے اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ واقعے کے خلاف پر امن مظاہرے کریںظفر اکبر بٹنے سرینگر میں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی فوجی مظالم کی انتہاءہے اور اس واقعہ کی آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن قائم کیا جانا چاہیے

سوموار کو پورے کشمیر میں پر امن احتجاج کی اپیل

 

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کل شوپیاں میں دو معصوم لڑکیوں کے ساتھ سرکاری فورسز کی بربریت اور ان کے بہیمانہ قتل پر شدید غم و غصے اور مذمت

کا اظہار کرتے ہوئے کل سوموار کو پورے کشمیر میں پر امن احتجاج کی اپیل کی ہے