Zaffar condoles demises of Abdul Salam Kumhar

SRINAGAR 25 Feb,/ Chairman Jammu Kashmir Salvation Movement Zaffar Akber Bhatt has on Sunday expressed his heartfelt grief over the demise of prominent religious personality and speaker Abdul Salam Kumhar of Redwani, who breathed his last on Sunday.
Zaffar has paid glowing tributes to unprecedented and unparalleled sacrifices of Abdul salam.
On the directions of Zaffar akber bhatt A high level delegation comprised of Adnan salfi,imtiyaz Ahmad and Farooq Ahmad,visited Redwani and expressed sympathies with the bereaved family,A jksm statement issued here said. zaffar Terming the demise of Abdul salam as a great loss, said the deceased was a noble person. He prayed for his heavenly abode and expressed solidarity with the bereaved family. Zaffar also prayed for departed soul.

ظفر اکبر بٹ کا عبدالسلام کمہار کو زبردست خراج عقیدت،
سالویشن مومنٹ وفد مرحوم کے گھر گیا لواحقین سے تعزیت کی ۔
25 فروری سرینگر /سینئر مزاحمتی قائد جموں و کشمیر سالویشن مومنٹ چئیرمین ظفر اکبر بٹ نے وادی کشمیر کے مشہور و معروف مبلغ، داعی، خطیب ،تحریک اسلامی کے سچے سپاہی اور رواں تحریک مزاحمت کے لئے بےلوث قربانیاں پیش کرنے والے عبدالسلام کمہار کی وفات پر گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے، ظفر نے ان کو سچے عشق رسول، اسلام کے سپاہی، شجاعت و صداقت کے پیکر، ملنسار،کردار کے غازی ، مرد قلندر، مرد مجاہد اور حقیقی اعتبار سے اسلام کے داعی قرار دیا، ظفر نے رواں جدوجہد کے حوالے سے ان کی اور ان کے خاندان کی طرف سے پیش کی گئے بےلوث قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت و خراج تحسین پیش کیا ہے,ظفر نے ان کی وفات کو تحریک اسلامی اور تحریک مزاحمت کے لئے نا تلافی نقصان قرار دیا ہے ۔
انہوں نے کہا مرحوم کی قربانیاں کشمیر کی تواریخ میں اولین صفحات پر لکھنے کے قابل ہے،
دریں اثناء ظفر اکبر بٹ کی ہدایت پر سالویشن مومنٹ کا ایک اعلٰی سطح عدنان سلفی،امتیاز احمد اور فاروق احمد اور پر مشتمل وفد نے ان کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و تسلیت کا اظہار اور ان کے بلند درجات کے لئے خصوصی دعا کی ،وفد نے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی بھی دعا کی ۔