ZAFFAR CONDEMNS KULGAM CIVILIAN KILLINGS ,DELEGATION PARTICIPATES IN FUNERAL OF SLAIN CIVILIANS,

Srinagar 07 July /Senior pro-freedom leader and Jammu Kashmir salvation movement (JKSM ) chairman Zaffar Akber Bhat has strongly condemned the killing of Three civilians and injuring other dozens in Hawoora village of south Kashmir’s Kulgam District, In a statement issued to press. 
The Chairman of Jammu and Kashmir salvation movement Zaffer Akber Bhat on Saturday condemned the indiscriminate firing on “innocent people” in Hovoora village of Kulgam district in South Kashmir. Zafar while condemning the unprovoked firing on the civilians demanded impartial investigation.
He said that the force’s can kill at their will as they continue remain laced with the black laws like AFSPA under which they enjoy full impunity, 
while expressing heartfelt condolences and solidarity with the families of slain Civilians Namely Shakir Ahmad( 22), Irshad Majid (20), Andleeba (16) of Hovoora village of Hawoora Kulgam District. 
Zaffar appeals to the nation to observe complete shutdown and organise peaceful protests on Sunday 8th July against mayhem and bloodshed in Hawoora kulgam, "Said it's our moral and collective responsibility to safeguard these unprecedented sacrifices, He said "Losing precious human lives is highly deplorable . Zaffar demanded an immediate end to impunity to the Armed forces, 
Meanwhile JKSM spokesperson has denounced the continuous House Arrest of its chairman Zaffar Akbar, and termed his detention as “political revenge”& “highly deplorable” and demands his release.
Meanwhile A party Delegation comprised of Imtiyaz Ahmad, Farooq Ahmad and Zubair Ahmed participates in funeral of Slain Civilians and later visited Bereaved families expresses heartfelt condolences and solidarity with them.

ظفر اکبر کا کلگام ہلاکتوں پر شدید ردعمل کا اظہار، 
8 جولائی بروز اتوار کو کشمیر بند اور پرامن احتجاجی مظاہروں کی کال، 
وفد کی نماز جنازہ میں شرکت اور لواحقین سے تعزیت پرسی۔
سرینگر 07 جولائی / سینئر مزاحمتی قائد، جموں و کشمیر سالویشن مومنٹ چئیرمین ظفر اکبر بٹ نے کلگام میں فورسز کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں تین معصوم، بےگناہ عام شہریوں کی ہلاکت اور درجنوں کو زخمی کرنے کی کارروائی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، 
اخبارات کے لئے جاری بیان کے مطابق، جموں و کشمیر سالویشن مومنٹ چئیرمین ظفر اکبر بٹ نے ریڈونی کلگام میں فورسز کی عام شہریوں پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں تین معصوم، بےگناہ عام شہریوں کی ہلاکت اور درجنوں کو زخمی کرنے کی کارروائی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے
انہوں نے واقعہ کی پر زور الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا اخر کس جرم و گناہ کی پاداش میں ہمارے جگر گوشوں، پھول جیسے بچوں کو فورسز اپنی گولیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں، انہوں نے فورسز کارروائی کو ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کالے قوانین اور ان کو حاصل خصوصی اختیارات جس کی آڑ میں وہ بےگناہ، معصوم، نونہالوں، پھول جیسے بچوں کو بڑی بےرحمی سے شہید کر رہے ہیںجو کہ جمہوری، اخلاقی و انسانی قدروں کے منافی ہے، چنانچہ خصوصی اختیارات کے ہوتی ہوئی وہ ہر قسم کی تحقیقات اور سزاو ¿ں سے مبرا و آزاد ہیں، دراصل کالے قوانین ہی ان ہلاکتوں کا موجب، بنیادی اسباب ہیں، اس لئے ان کو حاصل خصوصی اختیارات فوراً سے پیشتر منسوخ کئے جائیں، تاکہ معصوم شہریوں کا مزید خون بہنے سے پرہیز کیا جائے، انہوں نے کہا جس طریقہ سے معصوم شہریوں کو ٹارگٹ بنایا جارہا ہے وہ انتہائی دردناک و تکلیف دہ امر ہے، انہوں نے واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہیں،
ظفر اکبر نے کلگام ہلاکتوں کے خلاف کل بروز اتوار 8 جولائی کو کشمیر وادی میں ہڑتال کی کال دی ہے اور لوگوں سے مودبانہ اپیل کی کہ وہ پرامن احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کریں، انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے لئے سرگرم تنظیموں سے مخلصانہ اپیل کی ہے کہ وہ ان ہلاکتوں کو جواز فراہم کرنے والے کالے قوانین کی منسوخی کے لئے متحرک و سرگرم ہو جائے، انہوں نے کہا شہیدوں کو بہترین طریقہ کا خراج عقیدت و خراج تحسین پیش کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ہم استقامت، اتحاد و اتفاق ثابت قدمی سے رواں تحریک مزاحمت کو اسکےمنطقی انجام تک پہنچائے، انہوں نے شہید ہوئے نوجوانوں کے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد شفائ یابی کی دعا کی ہے، 
دریں اثناء سالویشن مومنٹ ترجمان نے چئیرمین ظفر اکبر بٹ کی مسلسل خانہ نظر بندی کو سیاسی انتقام گیری اور بوکھلاہٹ سے تعبیر کرتے ہوئے کہا جس طریقہ سے بار بار ان کو پابند سلاسل رکھا جارہا وہ جمہوری مزاج سے کوسوں دور ہے اور جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، 
انہوں نے ظفر صاحب کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے، 
دریں اثناءظفر اکبر بٹ کی ہدایت پر سالویشن مومنٹ کا ایک اعلٰی سطحی وفد جو امتیاز احمد، فاروق احمد اور ظبیرر احمد پر مشتمل تھا نے شہید ہوئے نوجوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور بعد میں ان کے گھر جا کر لواحقین سے تعزیت پرسی کی، اس موقعہ پر انہوں نے شہید ہوئے نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت و خراج تحسین پیش کیا۔