ZAFFAR AKBER VISITS RESIDENCE OF SLAIN YOUTH,

Srinagar 03 July /Jammu and Kashmir salvation movement (JKSM ) chairman Zaffar Akber Bhat along with senior leader Gazi Javid and hurriyat Leader shakeel Ahmad on Tuesday visits Barzulla residence of Slain Mudasir Ahmad Bhat and whemently support's the genuine demands of families for returning the mortal remains of slain Mudasir Ahmad and Nisar Ahmad for burial as per religious rituals.

On the occasion Zaffar Paid glowing tributes to duo slain youth Mudasir Ahmad of Barzalla and Nisar Ahmad of Shangus,said that the nation is duty-bound to safeguard the sacrifices of our martyrs till the gaol of right to self-determination is realized, He said it's heart wrenching days gone ,but the grieved families are still waiting to receive their dead bodies for last glimpse. said " this inhuman and undemocratic approach is highly deplorable, Zaffar in his appeal to world community and rights bodies said " to impress upon New Delhi to shun its military might and choking of political space and take necessary steps and measures for returning to the mortal remains ,Dead bodies to their families for burial as per religious rituals,A Salvation movement delegation led by khan Nisar visited Chogul village of Handwara and offer heartfelt condolences and solidarity with family members of slain sajad Ahmad, He paid Rich tributes to slain Sajad and all martyrs of Kashmir.Another delegation led by Gazi javid visited Soura Hospital to inquired the health condition and well being of Recently injured youth Ubaid Ahmad of Naid khia and prayed for his Speedy recovery and also enquired well being of his family.
ظفر اکبر نے مدثر احمد کی جسد خاکی کو لواحقین کے سپرد کرنے کی مانگ کی ہے، 
برزالہ میں لواحقین سے اظہار یکجہتی اور مکمل حمایت کا اعلان کیا، 
وفد نے صورہ اور کپورہ میں لواحقین سے یکجہتی و ہمدردی کا اظہار کیا 
سرینگر 03 جولائی /سینئر مزاحمتی قائد، جموں و کشمیر سالویشن مومنٹ چئیرمین ظفر اکبر بٹ نے مدثر احمد کے اہل خانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کی جسد خاکی کو لواحقین کے حوالے کرنے کا پر زور مطالبہ کیا، اخبارات کے لئے جاری بیان کے مطابق جموں و کشمیر سالویشن مومنٹ چئیرمین ظفر اکبر بٹ آج ایک اعلٰی سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے مدثر احمد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے خاطر ان کے گھر برزالہ سرینگر گئے، انہوں نے لواحقین کی طرف سے مدثر احمد کی جسد خاکی کے مطالبہ کو حق بجانب، انسانی، اخلاقی و جمہوری قدروں کے دائرے کے تحت قرار دیکر اس مطالبہ کی پر زور حمایت کی، انہوں نے کہا تقریباً ایک ہفتہ ہونے کو ہے مگر ہمارے نونہالوں، عزیمت و جذبہ حریت سے سرشار سرفرشوں، متوالوں اور استقامت کے ان مجسموں کے اہل خانہ ابھی بھی اپنے جگر گوشوں کی جسد خاکی اور تدفین کرنے سے محروم ہیں، 
انہوں نے کہا ایک جمہوری مزاج میں ہر طبقہ، ہر فکر، ہر مذہب کو اپنی طور طریقے سے تدفین، آخری رسومات ادا کرنے کا حق حاصل ہے، تاہم ان جیسے واقعات، حادثات ہمارے روح و دل کو بری طرح مجروح کرتے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، انہوں نے مدثر احمد کے لواحقین کو یقین دلایا کہ پوریقوم آپ کی پشت پر ہے ،انہوں نے لاش کو لواحقین کے سپرد نہ کرنے کی کارروائی کو انسانی، اخلاقی و جمہوری قدروں کے منافی قرار دیا ،
مدثر احمد کو شاندار خراج عقیدت و خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمارے ان متوالوں نے قوم کے روشن مستقبل کےخاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں، اب ہمارے اخلاقی و انسانی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم استقامت، اتحاد و اتفاق، ثابت قدمی سے ان کے مقدس مشن کو پائی تکمیل تک پہنچائے، انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے لئے سرگرم تنظیموں و فورموں کو ان جیسے واقعات پر گہرے نظر رکھنے کی اپیل کی ہے اور کہا ان اداروں کو 
فوری اقدامات اٹھانے چاہیے تاکہ ان کے لواحقین کو ان کی لاشیں، جسد خاکی واپس کی جائے 
،وفد میں غازی جاوید ،شکیل احمد وغیرہ شامل تھے، 
سالویشن مومنٹ کا ایک اعلٰی سطحی وفد غازی جاوید اور حریت لیڈرشکیل احمد کی قیادت میں صورہ ہسپتال گیا جہاں انہوں نے حال ہی میں فورسز کی کارروائی میں نائد کھائے کے مقام پر شدید طور زخمی ہوئے عبید احمد کی عیادت کی اور ان کی خیر و عافیت دریافت کی، اس موقعہ پر انہوں نے موصوف کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعائیں کی، اہل خانہ سے تسلیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خیر و عافیت بھی دریافت کی، 
دریں اثناء سالویشن مومنٹ کا ایک اور وفد خان نثار کی سربراہی میں کپورہ گیا جہاں انہوں نے شہید سجاد احمد کے لواحقین سے تعزیت پرسی کی، اس موقعہ پر انہوں نے شہید سجاد سمیت تمام شہداءکشمیر کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا منزل مقصود تک ہمارے پرامن سیاسی جدوجہد جاری و ساری رہے گی۔