ZAFFAR AKBER PAYS TRIBUTES TO SLAIN MILITANTS, NEW DELHI’S IRON FIST POLICY, MILITARY MIGHT NOT SOLUTION OF K ISSUE

Srinagar 06 June / Senior pro-freedom leader and Chairman Jammu Kashmir Salvation Movement (JKSM ) Zaffar Akber Bhat paid glowing tributes to slain Shiraz Ahmad and Mudasir Ahmad. According to statement issued to press, while Paying rich and glowing tributes to slain Mudasir Ahmad and Shiraz Ahmad recently killed at Tanghdar Jammu Kashmir Salvation Movement Chairman Zaffar Akbar Bhat strongly criticising forces Action and use of brute force against people attending funeral of slain militants, 
Zaffar said forces Action is highly deplorable ,said " it's our moral and collective responsibility to safeguard these unprecedented sacrifices of our great martyrs , He said New Delhi’s "iron fist policy, choking of political space and military might will not yield any result or solution of Kashmir issue , He said " the best way to pay tributes to martyrs is to continue martyrs mission till the goal is realized , 
while expressing heartfelt condolences and solidarity with family of slain Shiraz And Mudasir , Zaffar prayed for departed soul and family to bear this irrepable loss,

Meanwhile a Salvation movement delegation comprised of Mufti Mudasir, Ishaq Ahmad,Imtiyaz Ahmad, Farooq Ahmad, Zubair participated in funeral processions of slain Armed youth and later visited Deceased residence and offer heartfelt condolences & solidarity with bereaved family.

کشمیری عوام بنیادی و پیدائشی حق کے لئے محو جدوجہد، 
نئی دہلی کی طاقت و تشدد پر مبنی پالیسی لاحاصل مشق ، 
سرینگر 06 جون /سینئر مزاحمتی قائد، جموں و کشمیر سالویشن مومنٹ چئیرمین ظفر اکبر بٹ نے ٹنگڈار معرکے میں شہید ہوئے پلوامہ و کلگام کے شیراز احمد اور مدثر احمد کو شاندار خراج عقیدت و خراج تحسین پیش کیا، اخبارات کے لئے جاری بیان کے مطابق سالویشن مومنٹ چئیرمین ظفر اکبر بٹ نے ٹنگڈار معرکے میں شہید ہوئے پلوامہ اور کلگام کے نوجوانوں مدثر احمد اور شیراز احمد کو پرنم آنکھوں سے یاد کرتے ہوئے شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے، 
ظفر نے کہا ، ان معصوم، نونہالوں، جگر گوشوں، جذبہ حریت سے سرشار سرفرشوں، آزادی کے متوالوں نے جس مقدس و عظیم کاز کے لئے اپنی قیمتی جانوں کانذرانہ پیش کیا وہ حق خود ارادیت کا حصول ہے ، انہوں نے نئی دہلی کی طاقت و تشدد پر مبنی پالیسی کو انسانی، اخلاقی و جمہوری قدروں کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا، اگر طاقت ،تشدد، فوجی قوت ، ظلم و استبداد، ڈرانے و دھمکانے سے کشمیری عوام اپنے جائز و حق پر مبنی مزاحمتی تحریک سے دستبردار ہو سکھتں تو آج ہماری رواں جدوجہد کا نام و نشان باقی نہ ہوتا، چنانچہ ماضی کی تلخ ترین یادوں و سانحات سے ان حقیقتوں و حقائق کا بخوبی اندازہ و ادراک ہوتا ہے، انہوں نے کہا کشمیری عوام اپنے پیدائشی حق حق خود ارادیت کے حصول کے لیے برسر پیکر ہیں، جس کا وعدہ ہندوستان کی سیاسی قیادت و حکومتوں نے وقتاً فوقتاً ہم سے کیا ہے، جس کی گواہی اقوام متحدہ میں موجود دو درجن کے قریب قراردادیں دے رہے ہیں، انہوں نے دونوں نوجوانوں کو پرنم آنکھوں سے یاد کرتے ہوئے کہاجنوبی کشمیر کے عوام کی ہمت، صبر و شجاعت اور ثابت قدمی کو ہم عقیدت کا سلام پیش کرتے ہوئےکہا، جس طرح جنوبی کشمیر کے علاقے رواں دور میں قربانیاں پیش کر رہے ہیں وہ واقعی زندہ قوموں کی علامت و گواہی دے رہے ہے،انہوں نے کہا ہمارے ان نونہالوں کی بےلوث قربانیوں سے مسئلہ کشمیر زندہ جاوید و عالمی برادری کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، 
انہوں نے شیراز احمد اور مدثر احمد کے لواحقین سے دلی تعزیت پرسی و یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور اللہ تعالٰی سے دعا کی کہ وہ لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق و قوت عطا فرمائیں، انہوں نے کہا ان شہیدوں کی مقدس قربانیوں کا تقاضا ، و ہماری اخلاقی زمہ داری ہے کہ ہم استقامت ، اتحاد و اتفاق، وسعت قلبی اور ایثار و قربانی و ثابت قدمی سے ان شہیدوں کے مقدس مشن کو پائی تکمیل تک پہنچائیں۔
ظفر اکبر نے فورسز کی نماز جنازہ میں شامل لوگوں پر اندھا دھند شلنگ و طاقت کے بےتحاشا استعمال کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، 
انہوں نے فورسز کارروائی کی شدید الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا جس طرح معصوم و بےگناہ شہریوں پر اندھا دھند طاقت کا بےتحاشا استعمال کیا گیا وہ فورسز کی بوکھلاہٹ کی عکاسی کرتا ہے،
سالویشن مومنٹ کا ایک اعلٰی سطحی وفد جس میں مولوی مدثر، اسحاق احمد، امتےاز احمد، فاروق احمد ،زبیر پر مشتمل تھا نے شہید ہوئے نوجوانوں کے نماز جنازہ میں شرکت کی اور بعد میں ان کے گھر جا کر ان کے لواحقین سے دلی تعزیت پرسی و تسلیت اور یکجہتی کا اظہار کیا، وفد میں شامل ممبران نے شہید ہوئے نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت و خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہیدوں کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔