ZAFFAR AKBER CONDEMNS ISRAEL’S AGGRESSION AGAINST PALESTINIANS, CONDEMNS ARREST OF ADV. SHABIR BUKHARI AND YOUTH'S

Srinagar 16 May / Jammu and Kashmir Salvation Movement (JKSM ) chairman Zaffar Akber Bhat has strongly condemned Israeli ,Zionist army’s open aggression against unarmed ,innocent Palestinian people , resulted death of Nearly 60 Palestinians and hundreds seriously injured, Bhat sb " while expressing his heartfelt condolences to the people of Palestine said" it was unfortunate that the world rights bodies and organisations has adopted the criminal silence on the war crimes and over the genocide of Palestinian people,

Bhat sb “appeals to the world rights bodies and international community to play their role in getting justice for the people of Palestine.

Bhat sb " While strongly condemning the continuous police custody of senior lawyer Adv. Shabir Ahmad Bukhari,

He said" Arrest of the lawyer is highly deplorable and condemnable, He "expresses anguish and concern over the continues Arrest spree of youths from different parts of Kashmir valley during nocturnal night raids, Termed the Arrests as undemocratic and coercive tactics to restrict people of Kashmir from peaceful political activities ,

Bhat sb "Demands immediate release of Adv. Shabir Ahmad Bukhari and All arrested youth's across the Kashmir valley.

Meanwhile Salvation movement chairman Zaffar Akbar Bhat has been released today after long period of continuous house detention.

فلسطینی عوام پر اسرائیلی فوج کی جارحیت نے انسانیت کو شرمسار کیا: ظفر اکبر، 
اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی پر شدید تنقید کی ،
ایڈوکیٹ شبیر احمد بخاری اور نوجوانوں کی گرفتاری قابل مذمت ، 
سرینگر 16 مئی / سینئر حریت قائد، جموں و کشمیر سالویشن مومنٹ چئیرمین ظفر اکبر بٹ نے فلسطینی عوام پر اسرائیلی فوج و حکومت کی تازہ جارحیت کی پر زور مذمت کی ہے، انہوں نے اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی کو انسانیت کے قتل سے تعبیر کیا، اخبارات کے لئے جاری بیان کے مطابق جموں و کشمیر سالویشن مومنٹ چئیرمین ظفر اکبر بٹ نے فلسطینی مظلوم عوام پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 60 کے قریب معصوم، بےگناہ فلسطینیوں کو بے دردی و بےرحمی سے قتل کرنےکی پر زور الفاظوں میں مذمت کی ہے، 
بٹ صاحب نے کہا صیہونیت کے ان درندوں نے جس طرح بےگناہ فلسطینیوں کو گاجر و مولی کی طرح کاٹ ڈالا وہ انسانیت کو شرمسار کردیتے ہیں، 
انہوں نے کہا اسرائیلی صیہونی ریاست کی جارحیت اگر چہ کئی دہائیوں سے مسلسل جاری ہے تاہم چند دنوں سے مظلوم فلسطینیٓ عوام پر جو قہر انگریزی، مظالم، ظلم و استبداد اور ستم ڈھائی گئے وہ واقعی وحشی پن کا کھلا مظہر ہے، انہوں نے اقوام عالم، اقوام متحدہ، انسانی حقوق کے لئے سرگرم تنظیموں و فورموں کی فلسطینی قتل عام اور صیہونی جارحیت پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے پر انکو ہدف تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کیا مظلوم فلسطینیوں ،مسلمانوں کا خون اتنا سستا ہے کہ کوئی ان درندوں، مجرموں، حیوانیت کے عادی صیہونی دہشت گردوںکو جارحیت بند کرنے کی اپیل نہیں کرتا ہے، انہوں نے او آئی سی، عرب لیگ سمیت تمام مسلمان ممالک کے حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی کی پر زور الفاظوں میں مذمت کی ہے، انہوں نے عالمی برادری ،اقوام متحدہ، اسلامی ممالک کی تنظیموں کو اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی عوام کے قتل عام کو روکنے کے لئے فوری اقدامات اٹھانےکی مودبانہ اپیل کی ہے ،بٹ صاحب نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور اللہ تعالٰی سے دعا کی ہے کہ وہ فلسطینی عوام کو ہمت، صبر اور استقامت عطا فرمائیں، 
دریں اثناءبٹ صاحب نے ایڈوکیٹ شبیر احمد بخاری کی مسلسل پولیس حراست اور وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں نوجوانوں کی تازہ گرفتاریوں پر انتظامیہ کو ہدف تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کارروائیوں پر زبردست تشویش ظاہر کی ہے، انہوں نے کہا ایک سوچے سمجھے سازش و منصوبے کے تحت یہاں کے نوجوانوں کو پرامن سیاسی سرگرمیوں سے جبری روکا جارہا ہے تاکہ وہ اپنے بنیادی و پیدائشی حق حق خود ارادیت کے حصول سے دستبردار ہو جائیں، جو کہ اخلاقی، انسانی و جمہوری قدروں کے منافی ہے، انہوں نے ایڈوکیٹ شبیر احمد بخاری سمیت تمام گرفتار نوجوانوں کی فوری رہائی کی مانگ کی ہے، 
دریں اثناءسالویشن مومنٹ چئیرمین ظفر اکبر بٹ کی طویل خانہ نظربندی کو ختم کرتے ہوئے انتظامیہ نے انہیں آج رہا کیا ہے ۔