ZAFFAR AKBER ARRESTED, SPOKESMAN TERMED POLITICAL VENDETTA, CONDEMNS SHOPIAN CIVILIAN KILLINGS,

Srinager 5 March : Police late night raided and Cordoned Bagh e Mehtab residence of Zaffar Akber Bhatt and arrested him, according to statement issued to press ,A heavy contingent of police raided residence of Zaffar Akber Bhatt and arrested him, After successful Pakistan visit on political and diplomatic levels Zaffar was recently reached Srinagar ,Spokesman has strongly condemned the arrest of party chairman Zaffar akber bhatt,senior leaders including Gazi javid baba ,Manzoor Ahmad and termed it a political vendetta,Spokesman strongly condemns indiscriminate firing on innocent unarmed civilians resulting in killing of four civilians and two armed youths in Shopian ,Spokesman said black laws like AFSPA is the main reason behind the continues killings of civilians in Kashmir,He appealed world rights bodies, organisations and international community to take strong note of these civilian killings and take serious efforts to book these criminals and murderers who are responsible for the brutal killings of civilians,Spokesman demands immediate release of Chairman Zaffar Akber Bhatt And Other Party Leaders,

Altaf Ahmed Bhat Vice Chairman JKSM CONDEMNED THE ARREST OF Party CHAIRMAN ZAFFAR AKBER BHAT DURING NIGHT RAID at his residence Bagi Mehtab Srinager AFTER RETURNING FROM PAKISTAN

ظفر اکبر بٹ گرفتار،ترجمان نے بوکھلاہٹ سے تعبیر کیا،
سالویشن مومنٹ کا شوپیان ہلاکتوں کی پر زور مذمت۔
5 مارچ سرینگر: /سینئر مزاحمتی قائد، جموں و کشمیر سالویشن مومنٹ چئیرمین ظفر اکبر بٹ کو پولیس کی ایک بھاری جمعیت نے رات دیر گئے اپنی باغ مہتاب رہائش گاہ پر ایک چھاپہ کے دوران گرفتار کرلیا ، پاکستان کے سیاسی و سفارتی لحاظ سے کامیاب دورہ کی واپسی پر ظفر اکبر بٹ کو رات کی تاریکی میں پولیس نے ایک چھاپہ کے دوران گرفتار کیا۔
سالویشن مومنٹ ترجمان نے ظفر اکبر بٹ کی گرفتاری کو حکمران کی بوکھلاہٹ سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ان اونچے ہتھکنڈوں ، دھونس دباو¿ اور دھمکیوں سے ہم مرعوب نہیں ہونگے بلکہ ہمارے جذبہ حریت، قوت، صبر اور استقامت میں اور اضافہ ہوتا ہے،اور اس گرفتاری سے یہ بات منکشف و عیاں ہو جاتے ہیں کہ حکمران کس طرح سیاسی سطح و محاذ پر مزاحمتی قیادت کا مقابلہ کررہے ہے۔انہوں نے ظفر اکبر کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اوران کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے،
سالویشن مومنٹ نے شوپیاں میں چار معصوم،بے گناہ نوجوانوں اور دو عسکری نوجوانوں کو فورسز کی براہ راست فائرنگ سے بے دردی،سے جاں بحق کرنے پر فورسز کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا اور شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے،معصوم، بےگناہ، عام لوگوں پر فورسز نے بندوقوں کے دہانیں کھول کر اس بات کا عملی ثبوت پیش کیا کہ وہ کس حد تک بوکھلاہٹ کا شکار ہوئے ہیں،سالویشن مومنٹ نے اس دردناک و المناک واقعہ کو فورسز کو حاصل خصوصی اختیارات سے جھوڑے ہوئے اس واقعہ کی پر زور مذمت کی ہے،
سالویشن مومنٹ نے جاں بحق ہوئے نوجوانوں کو پرنم آنکھوں سے شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بے مثال قربانیاں اس بات کی گواہی دے رہے ہے کہ کشمیری عوام اپنے مقدس و عظیم جدوجہد سے کبھی بھی دستبردار نہیں ہو سکتی۔
ترجمان نے جاں بحق ہوئے نوجوانوں کے لواحقین سے دلی تعزیت ،یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور اس واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو فوراً گرفتار کر کے مشالی و قراری سزا دلانے کی مانگ کی ہے،
سالویشن مومنٹ نے بین الاقوامی سطح کے فورموں اور اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ شوپیان ہلاکتوں کا سنجیدہ نوٹس لیں ،یہاں جاری ہلاکتوں کو روکنے کے لئے اور ہلاکتوں میں شامل اہلکاروں کو سزا دلانے کے خاطر اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے فوری اقدامات اٹھائیں۔
ترجمان نے سخت بندشوں، پابندیاں عائد کرنے اور سنیر حریت لیڈر اور چیرمین ظفر اکبر بٹ اور لیڈران جن میں غازی جاوید بابا، منظور احمد کی گرفتاری پر سخت الفاظ میں مذمت کی ہے،انہوں نے کشمیر کے متعدد علاقوں میں پرامن مظاہرین پر طاقت کے بے تحاشا استعمال پر فورسز کو ہدف تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور ان کارروائیوں کو بزدلی سے تعبیر کیا ۔