ZAFFAR AKBER’S CONTINUOUS HOUSE DETENTION HIGHLY DEPLORABLE : SALVATION MOVEMENT,

Srinagar 25 JuneWhile strongly condemning the continuous house Detention of Senior pro-freedom leader and Chairman Jammu and Kashmir Salvation Movement  (JKSM ) Zaffar Akber Bhat , The Salvation movement spokesman has termed his continuous house confinement as highly deplorable, He strongly condemns the killing of unarmed ,innocent youth Namely Shahid Nazir Hajam of class 10th student,said "Force’s enjoy full impunity to fire at innocent civilians in Kashmir ,

He also condemns use of brute force against people Attending funeral of slain youths, He said " confining Zaffar sb every alternate day to his house and restrictions on his social and political activities is highly deplorable and condemnable, Demands his immediate release from house confinement, 

A High level party delegation led by Mufti Mudasir and Mohammad Ishaq participates in funeral of Slain Shakoor Ahmad in Kulgam and later visited his house offers condolences and solidarity with Breaved family, 

on the occasion Mufti mudasir paid glowing tributes to slain shakoor and other martyrs said our youths are scarifying their  precious lives  and 

blood for the betterment of our future and right to self-determination. He 

Said " we are duty-bound to safeguard these sacrifices and will continue martyrs mission till the gaol is Achieved. 

Salvation movement spokesman condemns nocturnal  Police raid on  Senior party leader Gazi Javid's  residence termed move as revenge and harassment ,

said "such pressurized, coercive and Arbitrary tactics will not break our spirit, will and resolve towards Kashmiri pro-freedom movement.

 

 نوجوان کی ہلاکت پر سالویشن مومنٹ کا شدید ردعمل، کالے قوانین، خصوصی اختیارات اصل موجب و بنیادی وجہ،

وفد کی شاکور احمد کے نماز جنازہ میں شرکت ،ظفر اکبر کی مسلسل نظر بندی پر تشویش کا اظہار کیا۔

سرینگر 25 جون /سرکردہ مزاحمتی قائد، جموں و کشمیر سالویشن مومنٹ چئیرمین ظفر اکبر بٹ کی مسلسل نظر بندی پر سالویشن مومنٹ کو گہرے تشویش لاحق، ترجمان نے چئیرمین کی مسلسل حراست کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا ظفر اکبر کی نظر بندی اخلاقی، انسانی و جمہوری قدروں کے منافی ہے، اخبارات کے لئے جاری بیان کے مطابق جموں و کشمیر سالویشن مومنٹ نے وادی کشمیر کے طول و عرض میں جاری نامسائد ،پر آشوب حالات کو انتہائی تکلیف دہ اور افسوسناک قرار دیا ہے، انہوں نے کلگام سمیت وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں نوجوانوں پر پلیٹ و ٹیرگیس شلنگ اور طاقت کے بےتحاشا استعمال کرنے پر فورسز کو تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے فورسز کارروائیوں کی پر زور الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا جس طریقہ سے معصوم و بےگناہ نوجوانوں پر براہ راست فائرنگ، پلیٹ و ٹیرگیس شلنگ کی گئی اور محصوم، بےگناہ نوجوان یاور احمد کی ہلاکت کا دلدوز و دلخراش واقعہ پیش آیا وہ واقعی قابل مذمت ہے،

انہوں نے اس واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا، انہوں نے کہا ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت یہاں کی نوجوان نسل کو نشانہ بنایا جارہا ہے، انہوں نے اس کاروائی پر فورسز کو ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کالے قوانین اور فورسز کو خصوصی اختیارات ان واقعات کی بنیادی و اصل وجہ ہے، جس کے تحت

 

فورسز بنا کسی خوف و ہراس اور ڈر کے ہمارے نونہالوں، جگر گوشوں کو روز بہ روز اپنی گولیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں، انہوں نے عالمی برادری، انسانی حقوق کے لئے سرگرم تنظیموں و فورموں سے مودبانہ اپیل کی کہ وہ اس طرح کے واقعات و حادثات کو فوراً سے پیشتر بند کرنے کے لئے اقدامات آٹھائے،

 

سالویشن مومنٹ نے یاور احمد کو پرنم آنکھوں سے یاد کرتے ہوئے شاندار خراج تحسین پیش کیا اور غمزدہ اہل خانہ سے دلی تعزیت پرسی و تسلیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے اللہ تعالٰی سے دعا کی کہ وہ لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق و قوت عطا فرمائیں،

ترجمان نے ظفر اکبر کی مسلسل نظر بندی کو سیاسی انتقام گیری سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ایک منصوبہ بند طریقہ سے یہاں کی مزاحمتی قیادت کو پابند سلاسل رکھا جارہا ہے تاکہ وہ کشمیری عوام کی رہنمائی کرنے سے دور رہیے،انہوں نے ظفر اکبر کی مسلسل نظر بندی پر گہرے تشویش ظاہر کی اور اسے جمہوری قدروں کے منافی قرار دیا،

سالویشن مومنٹ کا ایک اعلٰی سطحی وفد جو مفتی مدثر اور محمد اسحاق کی قیادت میں تھا نے شہید شاکور احمد کے نماز جنازہ میں شرکت کی اور بعد میں ان کے گھر گئے جہاں انہوں نے غمزدہ اہل خانہ سے تعزیت پرسی اور یکجہتی کا اظہار کیا،اس موقعہ انہوں نے شہید کو شاندار خراج عقیدت و خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا،

ہمارے سرفرشوں، متوالوں کی بےلوث قربانیوں نے ہمارے کندھوں پر بھاری ذمہ داریاں ڈال دی ہے، انہوں نے استقامت، صبر و شجاعت، ایثار و قربانی، اتحاد و اتفاق سے رواں تحریک مزاحمت کو جاری رکھنے کا عزم دہرایا، انہوں نے کہا ہمارے نونہال اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ کشمیری قوم کے روشن و بہتر مستقبل کے خاطر پیش کر رہے ہیں اور ہم اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ہم استقامت و ثابت قدمی سے رواں جدوجہد کو اسکے منطقی انجام تک پہنچائے گے،

ترجمان نے سینئر پارٹی لیڈر غازی جاویدبابا کی رہائش گاہ پر رات کی تاریکی میں پولیس چھاپہ کی شدید الفاظوں میں مذمت کی ہے، انہوں نے کہا چھاپہ کے وقت غازی صاحب وہاں موجود نہیں تھے،