tributes t0 Liyaqat Ahmad Wani and Wajid ul Islam

 Press releaseSrinagar, Nov 10/2018, Chairman JK Salvation Movement, Zafar Akbar Bhat, Saturday paid tributes two slain youth Liyaqat Ahmad Wani and Wajid ul Islam slain in an encounter with forces at    Tikken Pulwama stating that the youth are facing arrogant and brute forces.

 

They are sacrificing their precious lives for a sacred mission, said Zafar Akbar and added “We are duty bound to carry their mission to its logical end,”. Zafar said that people of State are not war mongers, but through peaceful means urging India and world community to fulfil their pledge and resolve the political issue.

Zafar Akbar expressed his deep anguish over the harassment and detention of students saying students have every right to raise their voice against highhandedness of authorities and stressed immediate release of all students from police custody.

Zafar expressed hid deep shock over the death of Sharifa   who succumbed to her injuries, saying she received deep and grave injuries in a mine blast in which six more innocent civilians were martyred in Kulgam after the militants were killed in an encounter.

Zafar castigated authorities for use of brute force, pellets and smoke shells against peaceful protestors, saying the dreaded weaponry is being used against humans, instead of the fact that PAVA and Pellets have been declared lethal weapons and UNHRC has banned its use against humans.

Zafar extended his condolences with the grieved families and prayed for their steadfastness and forbiddance.

Spokesman

JK Salvation Movement

پریس ریلیز 

سرینگر نومبر10 : جے کے سالویشن مومنٹ کے چیرمین ظفر اکبر بٹ نے معرکہ ٹکن پلوامہ کے شہداءکو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ عظیم نوجوان ایک بڑی قوت سے ٹکر لے کر مقصد کے تئیں اپنے والہانہ لگاﺅ کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔انھوں نے اپنے بیان میں لیاقت احمد وانی اور واجد الاسلام کو دل کی عمیق گہرائیوں سے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملت کے یہ جوان ایک بڑے اور مقدس مقصد کے لئے ایثار و قربانی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کے مشن کی تکمیل میں دیانتداری اور تن دہی سے کام کریں اور ان قربانیوں کی حفاظت کریں 

ظفر اکبر نے اپنے بیان میں اس بات کو دہرایا کہ ہم جنگ ذدہ ذہنیت کے مالک نہیں اور مسئلہ کشمیر کو پُرامن طریقے سے حل کرنے کے خواہاں ہے البتہ بھارتی فورسز اور حکمران طبقہ ہٹ دھرمی اور سیاسی ناپختگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوانوں کو انتہائی اقدام کرنے پر مجبورکررہے ہیں اور انہیں پشت بہ دیوار کررہے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ ریاستی عوام نے ہمیشہ پُر امن ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھارت اور بین الاقوامی برادری سے بارہا درخواست کی ہے کہ عوامی رائے اور خواہشات کا احترام کیا جائے اور اس دیرینہ مسئلہ کی جانب توجہ مبذول کی جائے ۔

انھوں نے یونورسٹی طلباءکے خلاف پولیس کاروائیوں اور انہیں گھروں سے گرفتار کرنے کی کاروائیوں کو انسانیت دشمن قرارد دیتے ہوئے کہا کہ طلباءقوم کا مستقبل ہیں اور ان کے خلاف کوئی بھی کاروائی ٹھنڈے پیٹوں برداشت نہیں کی جائے گی۔ظفر اکبر بٹ نے انہیں فی الفور رہا کرنے کی زوردار مانگ دہرائی ۔

انھوں نے اپنے بیان میں شریفہ نامی خاتون کی شہادت پر سخت رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ کلگام میں حالیہ بارودی دھماکے میں انتہائی شدید زخمی ہوئی تھی اور کئی دن تک موت و حٰات کی کشمکش میں رہ کر زخموں کی تاب نہ لاکر رحمت حق ہوئی ،یہ صدمہ ہمارے لئے انتہائی دکھ کردینے والا ہے اور میں ان کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے ان کے صبر استقلال کے لئے دعا گو ہوں ۔

ظفر اکبر نے پُرامن مظاہرین اور خواتین کے خلاف پاوا اور اشک آور گیس اور پیلٹ کے استعمال کو درندگی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری نے انسانوں کے خلاف اس طرح کے ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے لیکن بھارت اس اعلامیہ پر اپنے دستخط کرنے کے باوجود اس معاہدہ کی روگردانی کررہا ہے ۔

 ترجمان 

 

جے کے سالویشن مومنٹ