SALVATION MOVEMENT HELD PROTEST DEMONSTRATION AT SRINAGAR, ISLAMABAD AND PULWAMA.SPOKESMAN CONDEMNS CONTINUOUS HOUSE ARREST OF ZAFFAR AKBAR,

 Srinagar 11 May/On the directions of Jammu and Kashmir Salvation Movement (JKSM) chairman Jammu and Kashmir Salvation Movement (JKSM) chairman Zaffar Akber Bhat who has been continuously under house Arrest from past several days, Salvation movement leaders and Activists held protest demonstration respectively at Srinagar, Islamabad and Pulwama against continuous bloodshed, civilian killings and privileging situation, in a statement issued to press, soon after Friday prayers Dozens of salvation movement leaders and activists holding banners and play cards held protest demonstrations in Srinagar, Islamabad and Pulwama districts of Kashmir valley, protesters demanding stop of continuous bloodshed, privileging situation, Stringent Action and punishment Against armed forces who indiscriminately fired on innocent ,unarmed civilians at south Kashmir last week resulting in killing of half of Dozen of protesters , They also participated in absentia prayers held for slain Civilians killed last week,

Meanwhile spokesman has strongly condemned the continuous house detention of its chairman Zaffar Akber Bhat , senior party leader Hilal Beigh, and others,

Spokesman termed continuous house arrest of Zaffar Akber highly deplorable and A political vendetta, demands immediate release of Zaffar Akber and All arrested leaders and youth's.

Meanwhile on the direction of Chairman Zaffar Akber Bhat a delegation comprising ,Mohammad Hanief Molvi Mushtaq , Farooq Ahmad has expressed heartfelt condolences and grief over the demise of Ghulam-Mohammad-Reshi of Tangmarg who expired last night after brief illness, Zaffar while expresses solidarity with bereaved family members ,also prayed for departed soul.

سالویشن مومنٹ کا وادی کشمیر کے طول و عرض میں جاری پر آشوب حالات اور شہری ہلاکتوں پر احتجاجی مظاہرے، 

ظفر اکبر کی مسلسل نظر بندی کو سیاسی انتقام گیری سے تعبیر کیا۔

سرینگر 11 مئی /سینئر مزاحمتی قائد، جموں و کشمیر سالویشن مومنٹ کے محبوس چئیرمین ظفر اکبر بٹ کی ہدایت پر سالویشن مومنٹ کے لیڈران و کارکنوں نے سرینگر، اسلام آباد اور پلوامہ میں شہری ہلاکتوں اور جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہروں کی قیادت کی، 

اخبارات کے لئے جاری بیان کے مطابق سالویشن مومنٹ چئیرمین ظفر اکبر بٹ جو کہ لگاتار اپنی باغ مہتاب راہشگاہ میں نظر بند ہے کی ہدایت پر سالویشن مومنٹ لیڈران و کارکنوں نے وادی کشمیر کے طول و عرض میں جاری حقوق انسانی کی ابتر حالات، ماردھاڑ، شہری ہلاکتوں کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرے کئے، 

سالویشن مومنٹ سے وابستہ لیڈران و کارکنان کی ایک خصوصی تعداد نے نماز جمعہ کے فوراً بعد لال چوک سرینگر ،پلوامہ اور اسلام آباد میں شہری ہلاکتوں، پر آشوب و نامسائد حالات، انسانی حقوق کی ابتر صورتحال و پامالیوں کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرے کئے، مظاہرین شہری ہلاکتوں کو" بند کرو بند کرو " انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرو ،اور اسلام و آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کر رہے تھے، 

سالویشن مومنٹ لیڈران نے مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے شہری ہلاکتوں کی پر زور الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا ایک منصوبہ بند طریقہ سے کشمیری نوجوانوں کو پابند سلاسل رکھا جارہا، ان کو پرامن سیاسی سرگرمیوں سے جبری روکا جارہا اور گولیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے،انہوں نے نئی دہلی کی طاقت و تشدد پر مبنی پالیسی کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کے لئے سرگرم تنظیموں و فورموں کو کشمیر میں جاری حقوق انسانی کی ابتر حالات اور یہاں کے عام شہریوں کی مسلسل ہلاکتوں پر سنجیدہ نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تاکہ کشمیر میں جاری نامسائد حالات اور حقوق انسانی کی ابتر حالات فوراً بند ہو، انہوں نے کہا شہیدوں کی مقدس قربانیوں کا تقاضا ہے کہ ہم استقامت و ثابت قدمی، وسعت قلبی اور ایثار و قربانی سے رواں تحریک مزاحمت کو اسکے منطقی انجام تک پہنچائے، 

انہوں نے حالیہ ہفتہ شہید ہوئے عام شہریوں کے حق میں منعقد غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کی اور ان کو شاندار خراج عقیدت و خراج تحسین پیش کیا۔

دریں اثناءسالویشن مومنٹ ترجمان نے چئیرمین ظفر اکبر بٹ، سینئر پارٹی لیڈر ہلال بیگ کی مسلسل نظر بندی اور حراست کی پر زور الفاظوں میں مذمت کی ہے، 

انہوں نے ظفر اکبر کی مسلسل نظر بندی کو سیاسی انتقام گیری سے تعبیر کیا ہے، انہوں نے کہا مسلسل نظر بندی سے ظفر اکبر کی سیاسی و سماجی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہے ہیں،ترجمان نے ظفر اکبر کی فوری رہائی کی مانگ کی ہے، 

دریں اثناء ظفر اکبر بٹ کی ہدایت پر اعلی سطح کا وفد جس میں مولوی مشتاق ، فاروق احمد اور محمد حنیف نے غلام احمد ریشی ساکنہ پراس ٹنگمرگ کے انتقال پر ملال پر گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے، ظفر نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت پرسی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور اللہ تعالٰی سے دعا کی ہے کہ وہ لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق و قوت عطا فرمائیں، انہوں نے مرحوم کے بلند درجات کے لئے خصوصی دعا کی ہے۔