JKSM APPEAL FOR SHOPIAN CHALOO ON FRIDAY 4th MAY AGAINST CIVIL KILLING

ظفر اکبر بٹ نے شوپیان میں فورسز کی براہ راست فائرنگ میں عنایت احمد نامی نوجوان کی ہلاکت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا فورسز کشمیری نوجوانوں کی نسل کشی پر عمل پیرا ہے، انہوں نے فورسز کو حاصل خصوصی اختیارات و کالے قوانین کی فوری منسوخی کا مطالبہ کیا ہے جس کی آڑ میں فورسز عام شہریوں کو اپنی گولیوں کا نشانہ بناتے ہیں، عام شہری ہلاکت کی پر زور مذمت کرتے ہوئے ظفر اکبر نے 4 مئی بروز جمعہ کو شوپیان چلو کی کال دی ہے اور تمام لوگوں کو اس دن غمزدہ اہل خانہ سے تعزیت پرسی و اظہار یکجہتی کے لئے شوپیان کی طرف مارچ کرنے کی اپیل کی ہے