BIGGEST TRIBUTE TO ‘MARTYRS’ TO CARRY FORWARD THEIR MISSION: ZAFFAR AKBER, SALVATION MOVEMENT STAGES PROTESTS AGAINST CIVILIAN KILLINGS SPOKESMAN CONDEMNS CONTINUOUS HOUSE DETENTION OF CHAIRMAN

Srinagar 13 April : Senior Hurriyat leader and Salvation Movement chairman Zaffar Akber Bhat has paid glowing tributes to  founding member of ongoing freedom movement and Prominent freedom fighter  Fayaz Ahmed Illahi on his 25th anniversary,  cousin brother of shaheed Maqbool  Illahi ,  Naseer Pandit ,Waseem Ahmad close Aid of Shaheed Burhan wani & Asif Hussain and Jehangir Ahmed of Hundwara  on their 2nd Anniversary, Bhat said “Illahi  was a humble slave of almighty Allah who tried to take his every step was for truth and justice. He was a symbol of Courage, Fearlessness, piousness, and passion, resistance against injustice and tyranny,” .He said the “torture , jails and other oppression were not able to deter him from his path and he stood firm for freedom movement till his last breath.”Remembering these martyrs on their anniversary Bhat , who is under continuous house arrest said “the supreme sacrifices of martyrs of Kashmir for the just struggle of the right to self determination was the real resource of the ongoing resistance movement, which can never be forgotten.”

Bhat said the best way to pay homepage to martyrs is to continue martyrs mission till the goal is realized. Salvation movement leaders soon after Friday prayers  staged  protest  demonstrations in different parts of Kashmir valley Molvi Rashid  , Molvi Mushtaq Ahmed and Mufti Mudasir lead protest demonstration's  respectively  at Pulwama, Budgam and  Sopore district's against Civilian Killings of south Kashmir’s Kulgam district, 

Spokesman Condemns continuous House detention  of  It's chairman Akber Bhat senior leader  Gazi Javed Baba and party  Activists. 

termed his prolonging detention as highly deplorable and A political vendetta, spokesman  demands immediate release of Akber Bhat , Skinder Rashid, Fayaz Ahmed, Gazi Javid Baba ,Party Activists and Youths.

ظفر اکبر کا شہید فیاض الٰہی سمیت متعدد شہیدوں کو برسیوں پر شاندار خراج عقیدت، 

شہیدوں کے مشن کو استقامت و ثابت قدمی سے جاری رکھنا بہترین خراج، ترجمان کو ظفر اکبر کی مسلسل 

حراست پر تشویش لاحق۔

سرینگر 13 اپریل / سینئر مزاحمتی قائد جموں و کشمیر سالویشن مومنٹ کے نظر بند چئیرمین ظفر اکبر بٹ نے شہید فیاض احمد الٰہی سمیت متعدد شہیدوں کو برسیوں پر خراج عقیدت پیش کیا۔ اخبارات کے لئے جاری بیان کے مطابق سالویشن مومنٹ چئیرمین ظفر اکبر بٹ نے رواں تحریک مزاحمت کے بانی ممبر شہید فیاض احمد الٰہی کو 25 ویں، شہید برہان وانی کے دو قریبی ساتھیوں نثار پنڈت، وسیم احمد ،ہندواڑہ کے جہانگیر احمد اور آصف حسین کو دوسری برسیوں پر شاندار خراج عقیدت و خراج تحسین پیش کیا ہے،

بٹ نے شہید فیاض الٰہی جو کہ معروف آزادی پسند رہنما شہید مقبول الٰہی کا چچازادبھائی ہے کو رواں جدوجہد کے ایک سچے سپاہی ،تقوی سے سرشار ،ہمت و حوصلہ کے مشالی اور قربانیوں کا مجسمہ قرار دیتے ہوئے کہا ان کے رگ رگ میں ناانصافیوں، ظلم و استبداد کے خلاف اٹھنا اور ایسے آزادی کے متولے تھا کہ انہوں نے تمام طرح کے مصائب و مشکلات کو وسعت قلبی اور ایثار و قربانی سے برداشت کیا اور آخر کار اپنے قیمتی خون دیکر اس تحریک مزاحمت کو جہد عطا کی۔

باقی شہیدوں کو ان کی دوسری برسیوں پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بٹ نے کہا ان معصوموں و آزادی کے متوالوں کے خون کی بدولت آج عالمی اداروں، ایوانوں میں مسئلہ کشمیر گونج رہا ہے، انہوں نے کہا یہ ہماری اخلاقی زمہ داری ہے کہ ہم استقامت و ثابت قدمی سے ان کے مقدس و عظیم مشن کو منزل مقصود تک جاری و ساری رکھے گئے، انہوں نے کہا ان کے مشن کو پائی تکمیل تک پہنچانا شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے،

سالویشن مومنٹ کے سینئر لیڈران نے وادی کشمیر کے مختلف مقامات پر جمعہ اجتماعات کے فوراً بعد کلگام میں حالیہ عام شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی قیادت کی، مولوی مشتاق احمد، مولوی رشید اور مفتی مدثر نے بلترتیب پلوامہ، بڈگام اور سوپور میں احتجاجی مظاہروں کی قیادت کی اور اس واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور فورسز کی کارروائی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ملوثین کو قراری سزا دلانے کی انتظامیہ سے اپیل کی،

سالویشن مومنٹ ترجمان نے چئیرمین ظفر اکبر بٹ ،سینئر پارٹی لیڈر غازی جاوید بابا اور پارٹی کارکنان کی مسلسل پولیس حراست پر گہرے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا چئیرمین موصوف کو مسلسل حراست میں رکھنا جمہوری قدروں کے منافی ہے اور اس کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، 

ترجمان نے ظفر اکبر غازی جاوید بابا،فیاض احمد ،سکندر رشید سمیت تمام لیڈران کی فوری رہائی کی مانگ کی ہے۔ ،