چلو کے لئے تیاریاں شروع

ہفتہ شہادت سے متعلق سمیناروں اور جلسوں کا انعقاد
سرینگر//ہفتہ شہادت اور 21مئی کو عید گاہ چلو پروگرام کے حوالے سے کل حریت کانفرنس کے زیر اہتمام کئی سمیناروں اور جلسوں کا انعقاد کیا گیااور 21مئی کے پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے حریت کانفرنس کے سرکردہ قائدین کی عوامی رابطہ مہم جاری رہی۔ حریت کانفرنس کی جانب سے بھیجے گئے بیان کے مطابق حریت کانفرنس کے چیرمین میر واعظ عمر فاروق نے نوہٹہ سرینگر اور لعل بازار میں دو بڑے اجتماعات سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ رواں جدوجہد آزادی ہمارے پاس شہیدوں کی امانت ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ شہیدوں کے وارث ہونے کے ناطے ہم ان کے مشن کو آگے لیجانے کیلئے اتحاد فکر و عمل کا بھرپور مظاہرہ کریں۔
ا س دوران سرکردہ حریت رہنما ظفر اکبر بٹ نے چاڈورہ بڈگام کے متعدد علاقوں کے دورے کے دوران لوگوں سے رابطہ قائم کرکے ان کو 21مئی کے عید گاہ چلو پروگرام کے کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کئی عوامی اجتماعات اور میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں کو 21مئی کے دن تحریک آزادی سے بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے اس پروگرام کو کامیاب بناکر ہند نوازوں کے منصوبوں کو ناکام بنائیں۔ ادھر حریت رہنما?ں جن میں حکیم عبدالرشید، پروفیسر رفیق الحق اور مشتاق احمد صوفی شامل ہیں نے پائین شہر اور کنڈی کے بیشتر علاقوں کے دورے کے دوران عوام کو 21مئی کے عید گاہ چلو پروگرام کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔