پر امن احتجاج اور ہڑتال کرنے پر شکریہ

 

-Srinagar, June 1کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے شوپیاں میں دو معصوم لڑکیوں کے ساتھ سرکاری فورسز کی بربریت اور ن کے بہیمانہ قتل کے خلاف اہل وادی کی طرف پورے اہل کشمیر کو پر امن احتجاج اور ہڑتال کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ ترجمان نے اس دولدوز سانحہ کے خلاف پورے کشمیر میں احتجاجاً اور ہڑتال کو بھارتی جبر و استبداد اور استعمار کے خلاف عوامی رد عمل قرار دیتے ہوئے بھارت کے حکمرانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے توسیع پسندانہ عزائم پر روک لگا کر کشمیر میں اس درندگی کو بند کریں ۔ شوپیاں واقعے کے رد عمل میں پورے کشمیر میں جس طرح سے عوامی ردعمل سامنے آیا ہے وہ کشمیری حریت پسندوں کے عزم اور تحریک پسندی کی ایک ایسی مثال ہے جس سے اگر بھارتی قیادت سمجھنے میں نا کام ہوئے تو یہ تاریخ کا ایک ایسا المیہ ہوگا جو بھارت کو لے ڈوبے گا۔
 دریں اثنا حریت کانفرنس کے قائدین جناب مختار احمد وازاہ اور شبیر احمد ڈار نے پیپلز لیگ کے سرکردہ رہنما جناب غلام نبی نجار کی تہاڑ جیل سے چار سال کے بعد رہائی کا خیر مقدم کیا ہے اور یہ امید ظاہر کی ہے کہ جناب نجار صاحب کی رہائی تحریک کے لئے ایک اثاثہ ثابت ہوگی۔ اس ضمن میں آج حریت کانفرنس کے ایک وفد نے ان کے گھر جا کر انہیں مبارکباد پیش کیں۔ حریت ترجمان نے سرکردہ حریت قائدین کو گھروں میں نظر بند کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے سرکار کی بوکھلاہٹ قرا ردیا ہے۔