پاکستان سویٹ ہومز کے چیئرمین زمردخان اورن لیگی رہنماء ملک عشرت باری کی سینئرکشمیر ی رہنماء اورسی بی آرہاؤسنگ سوسائٹی کے صدرالطاف احمدبٹ اوراخلاق سندھوسے ملاقات

 سلام آباد()پاکستان سویٹ ہومز کے چیئرمین زمردخان اورن لیگی رہنماء ملک عشرت باری کی سینئرکشمیر ی رہنماء اورسی بی آرہاؤسنگ سوسائٹی کے صدرالطاف احمدبٹ اوراخلاق سندھوسے ملاقات 'حج کی مبارکباداورباہم​ی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال ۔تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے ویم ڈی اے بیت المال اورپاکستان سویٹ ہومز کے چیئرمین زمردخان اورن لیگی رہنماء ملک عشرت باری نے کشمیری رہنماء سی بی آرسوسائٹی کے صدر الطاف احمدبٹ اوراخلاق سندھوسے ملاقات کی اورانہیں حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال بھی کیا ۔اس موقع پر زمردخان نے سی بی آر انتظامیہ کو سویٹ ہومز کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی جبکہ سی بی آر سوسائٹی کے صدرالطاف احمدبٹ 'اخلاق سندھو ودیگر انتظامیہ نے سویٹ ہومز کے چیئرمین زمردخان کو سی بی آر سوسائٹی میں پاکستان سویٹ ہومز کی شاخ قائم کرنے کی فراخدلانہ پیش کش بھی کی ۔اس موقع پر رہنماؤں نے بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر فائرنگ اورگولہ باری کرکے آزادکشمیر کے معصوم شہریوں کوشہید اورزخمی کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اورکہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کا جذبہ حق خودارادیت سرد نہیں کیا جاسکتا ۔زمردخان اورملک عشرت باری نے کہا کہ پاکستان عوام کشمیریوں کی جدوجہدحق خودارادیت کے ساتھ ہیں اوران کی خاطرہرقسم کی قربانی دینے کا عزم رکھتے ہیں ۔