مسئلہ کشمیر کے حل کئے بغیر خظے میں پائیدار امن کی توقعہ نہیں ، ظفر اکبر بٹ

Dated:-15/05/09Srinagar
الغنی ویلفیر و ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہفتہ شہادت کے سلسلے میں آج شاکر آباد شنکرپورہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام چل رہے درسگاہ کے بچوں اور سالویشن مومنٹ کے کارکنو ں کے علاوہ دیگر لوگوں نے بھی شہید عبدالغنی بٹ اور دیگر شہداءکی ایصالِ ثواب کیلئے قُرآن خوانی اور دُعاءکی ۔ جدو جہد آزادی کشمیر کو پُر امن طور تب تک جاری رکھیں گے جب تک نہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار اور منصفانہ حل جو تمام کشمیریوں کیلئے قابل قبول ہو عمل میں نہ لایا جائے ۔مسئلہ کشمیر کے حل کئے بغیر خظے میں پائیدار امن کی توقعہ نہیں کی جاسکتی ہے ان باتوں کا اظہار کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و چیرمین سالویشن مومنٹ جناب ظفر اکبر بٹ نےٍ جامع مسجد میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔بعد نماز جمعہ مزار شہداءتک کشمیری نظر بندوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک پُر امن ریلی نکالی گئی جس میں لوگوں نے آزادی ،اسلام ،شہیدوں کے وارث زندہ ہیں اور قیدیوں کی فی الفور رہائی کے حق میںنعرے بلند کئے ۔بعد میں شہید عبدالغنی بٹ و دیگر تمام شہداءکرام کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے جناب ظفر اکبر بٹ و دیگر مقررین نے کہا کہ لوگوں نے مراعات ،مفادات اور انتخابات کیلئے قربانیاں نہیں دی ہیں بلکہ حصولِ آزادی کیلئے ہیں لہذا کشمیری عوام خصوصاً نوجوانوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ اس مبنی بر حق جدو جہد کی حمایت کے ساتھ ساتھ اس کی مکمل حفاظت کرکے شہداءکے تیئں بہترین خراج پیش کریں ۔ شہید عبدالغنی بٹ کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے مقررین نے شہید موصوف کو اتحاد کا داعی قرار دیتے ہوئے ان ایام کو یاد کیا جب شہید موصوف نے ۲۹۹۱ءمیں عسکری تنظیموں کے گروہی تصادم کو روکنے کیلئے دل و جان سے کوششیں کیںکیونکہ وہ تمام تنظیموں کیلئے ایک غیر متنازعہ شخصیت کی حیثیت سے تسلیم کئے جاتے تھے۔اُن کے حزب المجاہدین کے سید صلاحُ الدین ،مقبول الائی اور شمسُ الحق تحریک المجاہدین کے سلیم سجا د میر ،العمر مجاہدین کے مشتاق احمد زرگر ،لبریشن فرنٹ کے اشفاق مجید وانی ،عبدالحمید شیخ،حزب ا ﷲ کے مشتاق لاسلام حسن البنا،الجہاد کے شیخ عبدالعزیزکے علاوہ کئی علیٰ تحریکی قیادت کے ساتھ خصوصی اور گہرے تعلقات قائم تھے ۔اسی طرح منقسم حریت کو جوڑنے کیلئے انہوں نے سرتوڑ کوشش کی ۔ان کی تحریک پسندی اور جزبہ حریت بہت سے تحریک دشمن عناصر و بھارتی فورسز کے ایجنٹوں کو پسند نہیں تھا جس کی وجہ سے ۴۱ مئی ۵۰۰۲ ءکو بٹ صاحب کو معصومیت کی حالت میں شہادت کی منصب پر فائز کیا گیا ۔ انہوں نے مذید کہا کہ شہید عبدالغنی بٹ لے خاندان میں شہید عبدالطیف لون المعروف لطیف چا چا ،شہید عبدالقیوم شیخ ،شہید ہلال احمد نجار ،شہید شہزاد احمد لون سمیت ۳۱ افراد اب تک تحریک آزادی کشمیر میں شہید ہو گئے ہیں ۔ آخر میں شہید عبدالغنی بٹ ،شہداءشاکر آباد و متذکر بالا شہیدوں کے ساتھ ساتھ دیگر شہداءکشمیر کے حق میں فاتح خوانی کے علاوہ شہداءکی درجات بلندی اور تحریک آزادی کی کامیابی کیلے دعا کی گئی۔
Ref No:-jksm/p9/11711   Head Office Rajbagh Rgr
  JAMMU KASHMIR SALVATION MOVEMENT  
(Constituent of APHC)
             شعبہ نشر و اشاعت