مسئلہ کشمیر کو عوامی امنگوں کے مطابق

 سرینگر ۷۲ اکتوبر حریت لیڈر و چیرمین سالویش مومنٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام مسائل کی جڑ تنازعہ کشمیر کی وجہ ہے اور اگر مسئلہ کشمیر کو عوامی امنگوں کے مطابق حل کیا جاتا ہے تو ھندو پاک کی دشمنی دوستی میں تبدیل ہو جائے گی اور برصغیر امن و امان قائم ہوجائے گا اور ترقی کا دور دورہ ہوگا۔

ظفر نے معفروف آزادی پسند لیڈر شہید محمد شفیع ملک(زاھد) کی والدہ محترمہ اور حریت کارکن علی محمد لون کی اھلیہ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انکی تحریکی خدمات پر انکو خراج تحسین پیش کیا۔تنظیم کا وفد اسحاق احمد،نذیر احمد نے آرونی کولگا،اور محمد یوسف ،جاوید احمد نے کرالہ وارہ جاکر لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ اور مرحومین کے حق میں دعاءمغفرت کی