فورسز کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت

 Dated :-27-05-09 کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و چیرمین سالویشن مومنٹ جناب ظفر اکبر بٹ نےنوجوان عارف ایوب کی فورسز کے ہاتھوں طاقت کے بے جا استعمال کے نتیجے میں جانبحق ہونے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ۔انہوں نے فورسز کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا بلکہ ایسے واقعات سے اس میں مذید جوش پیدا ہوگا اور وہ دن دور نہیں کہ جس دن کامیابی غیور کشمیری قوم کے قدم چومے گی ۔انہوں نے مذید کہا کہ اب عالمی برادری کی توجہ بھی دیرینہ حل طلب مسئلہ کشمیر کی طرف مبذول ہوگئی ہے ۔ اس ضمن میں انہوں نے امریکی صدر باراک اوباما کے تازہ دئے گئے بیان کا خیر مقدم کیا جس میں باراک حسین اوباما نے مسئلہ کشمیر کے حل کی فوری ضرورت کو شدت کے ساتھ محسوس کرتے ہوئے اس مسئلے کو جنوبی ایشاءکے امن و ترقی میں ایک بڑی رکاوٹ قرار دیا ۔جناب ظفر اکبر بٹ نے امریکہ سمیت او آئی سی O.I.C) ( اور یورپی یونین کو بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اثر و رسوخ کو بروئے کار لاکر مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی خاطر بھارت کے اوپر مذید دباﺅ ڈالیں
 دریں اثنا ء ظفر اکبر نے پاکستان سوات اور اس سے ملحقہ دیگر علاقہ جات میں انسانی جان و مال کے ن±قصان پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ استحکامِ پاکستان پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے بالعموم اور کشمیریوں کیلئے با لخصوص انتہائی اہمیت رکھتا ہے اور پچھلے کئی سالوں سے ہر سطح پر پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے بیرونی قوتیں اپنا اثر رسوخ استعمال میںلا رہی ہیں ۔جس کی وجہ سے سوات میں اس وقت حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وہاں کے لوگ لاکھوں کی تعداد میں نقل مکانی کر کے پاکستان کے دو سرے حصوں میں پناہ گزین ہورے ہیں ۔ان انتہائی سنگین حالات کے پیش نظر ظفر صاحب تمام صاحب ثروت اور محب وطن پاکستانیوں سے مودبانہ گذارش کرتے ہیں کہ وہ دل کھول کر ان مہاجرین کی مدد کیلئے آگے آئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پاکستان کی تمام سیاسی ، دینی اور سماجی تنظیموں سے بھی درد مندانہ اپیل کی کہ وہ ملک کی سا لمیت ،بقاءاور استحکام کی خاطر اپنے تمام اختلافات کو بھلا کر ملک کو درپیش اس سنگین چنوتی کا مقابلہ قومی یکجہتی کامظاہرہ کر کے اور حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار ہو کر پورے جوش ،ولولہ اور صبر و استقامت کے ساتھ کریں تاکہ پاکستان اس بہرانی کیفیت سے باہر نکل کر ایک طاقت پر اور ترقیافتہ ملک کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آئے ۔اس ضمن میں ظفر اکبر بٹ نے آزاد کشمیر میں مقیم سالویشن مومنٹ کے نائب چیرمین اور حریت کانفرنس کے رہنما طفیل الطاف بٹ کو بھی ہدایات جاری کیں کہ وہ سوت کے مہاجرین وطن کیلئے امدادی مہم میں تمام کارکنوں سمیت عملی طور سرگرم ہوجائیں ۔
                شعبہ نشر و اشاعت
e.mail.zaffarjksm@rediffmail.com,jksm@rediffmail.com        
Visit Us At www.jksm.org                    
www.solvationmovement.blogspot.com