ظفر اکبر کو پارٹی اراکین کی گرفتاری پر تشویش لاحق، شہید مساور وانی کو شاندار خراج عقیدت، ترجمان نے ظفر اکبر بٹ کی مسلسل پولیس حراست کی پر زور مذمت کی

 ,۔ سرینگر 7 اپریل / سینئر حریت قائد، جموں و کشمیر سالویشن مومنٹ کے محبوس چئیرمین ظفر اکبر بٹ نے پارٹی کے سینئر اراکین سکندر عبدالرشید اور فیاض  احمد  کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، بٹ نے پارٹی کے سینئر اراکین کی گرفتاری اور بیروہ پولیس تھانہ میں نظر بند رکھنے کی پر زور الفاظوں میں مذمت کی ہے، 

بٹ نے پلہالن سمیت   وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں نوجوانوں کی تازہ گرفتاریوں کو انتظامیہ کی بوکھلاہٹ سے تعبیر کیا اور اس پر گہرے تشویش ظاہر کی، 

بٹ نے کل ایک معرکے میں شہید ہوئے مساور وانی کو شاندار خراج عقیدت و خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا اس معصوم، نونہال ،عزیمت و جذبہ حریت سے سرشار شہید نے 

 اپنے قیمتی خون ا کا نذرانہ قوم کے روشن مستقبل کےخاطر پیش کیا ہماری  اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم استقامت و ثابت قدمی سے ان کے مقدس مشن کو پائی تکمیل تک پہنچائے، 

ظفر اکبر بٹ کی ہدایت پر سالویشن مومنٹ کا ایک اعلٰی سطحی وفد جو منظور احمد اور امتیاز احمد پر مشتمل تھا نے اج شہید موصوف کے نماز جنازہ میں شرکت کی اور بعد میں ان کے لواحقین سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا ،

دریں اثناء سالویشن مومنٹ ترجمان نے چئیرمین ظفر اکبر بٹ اور سینئر لیڈر  غازی جاوید بابا  کی مسلسل پولیس حراست پر گہرے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایک منصوبہ بند طریقہ سے ان کو سیاسی و سماجی سرگرمیوں سے دور رکھا جارہا ہے، 

انہوں نے کہا بٹ کی مسلسل پولیس حراست اس بات کی عکاسی کررہا ہے کہ مزاحمتی قائدین کو کن دشواریوں، ناموافق حالات کا سامنا ہے مگر ان ہتھکنڈوں سے ہم ہرگز مرعوب نہیں ہونگے بلکہ ہمارے جذبہ حریت، استقامت، صبر میں اضافہ ہو گا، 

ترجمان نے ظفر اکبر بٹ، غازی جاوید بابا سمیت تمام نظر بندوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے،