ظفر اکبر بٹ گرفتار

 

سرینگر04جون ۔حریت کانفرنس کے لیڈر اور سالویشن مومنٹ کے چیر مین ظفر اکبر بٹ کو کرالہ پورہ میں احتجاج کے دوران گر فتار کیا گیا۔ اخبار کے نام جاری پریس بیان کے مطابق بٹ شو پیان میں ہوئے واقعہ کےخلاف مظاہریں کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شو پیان واقعہ نے ہمیں یہ سو چنے پر مجبور کر دیا ہے کہ آیا ہم ہمیشہ مذمتی بیانات پر ہی اتفاق کر تے رہے گئے یا کوئی مو ثر حکمت عملی اپنا کر تحریک کو اپنی منزل سے ہمکنارکریں گے۔ ظفر اکبر بٹ نے کہا ہے کہ بھارت سرکار سے کسی بھی خیر کی امید کر نا لا عمل ہے اس لے ہم منظم ہو کر ایک ہو نا چاہئے۔ انہوں وادی کے مختلف علاقوں میں فورسز کی طرف سے ہوئے زدتیوں پر اظہار کا افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے عوامی تحریک کا ارادہ کمزور نہیں پڑ سکتا ہے کیوں اب تک قوم لاکھوں کی تعداد میں قر بنیاں دی چکی ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ تحریک آزادی کو اپنے منتقی انجام تک پہنچانے کےلئے منظم و مربوط لائحہ عمل اختیار کیا جائے۔تنظیم کی طرف سے جاری پریس بیان کے مطابق شوپیان کے واقعہ نے ہندوستان کے چہرے سے انسانی حقوق کی پاسداری کا نقاب الٹ دیا ہے۔موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شوپیان کی دو معصوم بہنوںکاخون رنگ لارہا ہے اور اس وقت قوم کو یکجہتی اور یکسوئی کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے قیادت پر زور دیا کہ وہ دونشمندی اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قوم کی صحیح رہنمائی کریں۔