شہید زاہد فاروق کی فورسز کے ہاتھوں قتل کی شدید الفاظ میں مذمت

سرےنگر 6 فرور ی - کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و چیرمین سالویشن مومنٹ ظفر اکبر بٹ نے کہا کہ بھا رتی وزیر اعظم اور مقامی انتظامیہ کے جمہوریت اور زیرو ٹالرنس کے دعوے عالمی برادری کی نظروں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے جو معصوم بچے گھر سے سکول یا کرکٹ کھیلنے کیلئے نکلتے ہیں اُن کو بلاجواز اندھا دھند فائرنگ اور شلنگ کا نشانہ بناکر ابدی نیند سلایا جاتا ہے۔جو بچے اپنے خاندان اور قوموں کے روشن مستقبل کا میمار ہوا کرتے ہیں کشمیر میں اُن کو گرفتار کر کے اُن کا مستقبل تاریک بنایا جاتا ہے یا گولیوں ، ٹیر گےس شلنگ کا نشانہ بناکر اُن کا روشن مستقبل ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کیا جاتا ہے۔ان باتوں کا اظہارسینئر حریت رہنما و چیرمین سالویشن مومنٹ ظفر اکبر بٹ نے اکلوتے بیٹے معصوم طالب شہید زاہد فاروق ساکنہ برین نشاط کے گھر والوں سے اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ہوئے کیا ۔

 

انہوں نے شہید زاہد فاروق کی فورسز کے ہاتھوں قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سال رواںکے شروع سے اب تک ایک درجن کے قریب معصوموں کو بلاجواز فورسز نے قتل کیا ۔ کوئی بھی انسان دوست یا انسانیت کا علمبردار ان واقعات کی مذمت اور اعلیٰ سطحی کی تحقیقات کرنے کے مطالبے کے بغیر نہیں رہ سکتا ہے ۔ظفر اکبر بٹ نے کہا کہ لگاتار انسانی حقوق کی جاری پامالیوں کے خلاف(۸) آٹھ فروری کو کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیرمین کی طرف سے اعلان پر عمل کرتے ہوئے ہم UN Office کی طرف مارچ کر کے کشمیر میں سرکاری فورسز کے ہاتھوں جاری قتل و غارتگری کے خلاف یاداشت پیش کریں گے ۔تاکہ دنیا کی آنکھیں یہاں کے واقعات سے کھل جائیں گی اور وہ ان واقعات کا خود جائزہ لینے کیلئے اپنے وفود کشمیر میں روانہ کریں گے ۔  دریں اثناءتنظیم کا ایک اعلیٰ وفد جس کی قیادت جاوید فاروق راتھر کر کرہے تھے نے شہید زاہد فارو ق کے نماز جنازہ میں شرکت کرنے کے علاوہ ان کے گھر والوں کے ساتھ یکجہتی و ہمدردی کا اظہار کیا ۔وفد میں نصیر احمد ،فیاض احمد اور عبد المجید شامل تھے