شہداءکی قربانیوں سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا

سرےنگر 7 فروری مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئررہنما ظفر اکبر بٹ نے کہا ہے کہ کشمیری شہداءکی قربانیوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں اجاگر ہوا ہے اور کشمیری جدوجہد آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔

 ان خیالات کا اظہاحرےت وفد کی قیادت میںحریت کانفرنس کے سینئررہنما ظفر اکبر بٹ سرینگر کے علاقہ کرال سنگری برین نشاط م میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے طالب علم و الدین کے اکلوتے بیٹے سولہ سالہ زاہد فاروق شیخ کے رشتہ داروں سے تعزیت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کو اپنے پیدائشی حق مانگنے کے جرم میں شہید کیا جارہا ہے تاہم وہ بھارتی فوجی استبداد کے سامنے جھکنے والے نہیں ہیں۔انہوںنے کہاکہ پوری دنیا کے رہنما بھارتی حکمرانوں پر زور دے رہے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کا پر امن حل تلاش کیا جائے لیکن بھارت اپنی روائتی ہٹ دھرمی پر قائم رہتے ہوئے کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے ظفر اکبر بٹ نے کہا کہ شہداءکی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوںنے زاہد فاروق شیخ کے غم زدہ رشتہ داروں کو یقین دلایا کہ زاہد فاروق اور ایسے ہزاروں کشمیری نوجوانوں کا خون عنقریب رنگ لائے گا اور کشمیری عوام اپنے منزل کو پا لیں گے۔ اس موقع پر ان کی قےا دت مےن اےک جلوس نگلا ظفر اکبر بٹ نے فوجیوں کے ہاتھوں زاہد کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بھارتی فوجیوں کی بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی کے خلاف پر امن احتجاج جاری رکھیں۔انہوںنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کو ایک فوجی چھاﺅنی میں بدل دیا گیا ہے۔بھارت پر زور دیا کہ وہ غیر قانونی طور پر نظربند تمام حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کو رہا ، کالے قوانین کا خاتمہ۔ علاقے سے فوجی انخلاءکرے ا۔انہوںنے کہا کہ مذاکرات اور انسانی حقوق کی پامالیاں ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک مثبت تبدیلی نظرنہیں آتی مذاکراتی عمل کامیاب نہیں ہوسکتا۔بھا رتی فوجیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں کا گراف بڑھتا جارہا ہے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور علمبرداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں رکوانے اور کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں