شبیر احمد شاہ کی سینٹرل جیل سے رہائی کا خیر مقدم

 Dated:- 22/05/09
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و چیرمین سالویشن مومنٹ جناب ظفر اکبر بٹ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے ایکز یکیٹو ممبر،سینئر و سرکردہ حریت رہنما جناب شبیر احمد شاہ کی آج سینٹرل جیل سے رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ جناب شاہ صاحب ہمیشہ اتحاد و اتفاق کے حامی و داعی رہے ہیں اور اُن کی رہائی سے حریت پسند ایک دوسرے کے قریب سے قریب تر ہونگے جس سے ہم آزادی کشمیر کی منزل کو جلد از جلدحاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔انہوں نے ریاست کے اندر و باہر جیلوں میں نظر بندوں کی رہائی کا بھی فی الفور مطالبہ کیا ۔
 دریں اثناءترجمان نے جناب ظفر اکبر بٹ کی چار دن سے مسلسل گھر میں نظر بندی اور کل لالچوک میں سالویشن مومنٹ کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مذموم ہتھکنڈوں سے حریت پسندوں کے حوصلوں کو پست نہیں کیا جاسکتا ہے۔
JAMMU KASHMIR SALVATION MOVEMENT
Constituent of APHC      
 Ref:-jksm/p9/11711   Head Office Rajbagh Srinagar  
           شعبہ نشر و اشاعت