سیاسی نظر بند کشمیریوں کو رہاکرنے کا مطالبہ

  سرینگر 30 اکتوبر،حریت لیڈر و چیرمین سالویشن مومنٹ ظفر اکبر بٹ نے کشمیر کے اندر و باہر جیلوں میں سیاسی نظر بند کشمیریوں کو رہاکرنے کا اپنا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود غیر قانونی طور انکو پابند سلاسل کیا جارہا ہے انہوں نے گ±ڈر پلوامہ،گلپوش کالونی جاکر معروف آزادی پسند گھرانے کے تحریک پسند لیڈر محمد یعقوب وانی(عمر) کے والد عبدالخالق وانی ،سینرحریت لیڈر ڈاکٹر حبی کی بھابی اور سوشل ورکر بلال احمد کی ولدنسبتی کے وفات پر رنج و غم و تعزیت کا اظہار کرتے ہو ئے مرحومین کے حق میں دعاءمغفرت کی ۔ ظفر کے ہمراہ مولوی محمد امین،اعجاز بیگ ،بشیر احمد، سمیر احمد تنظیم کے کارکن شامل تھے