سالویشن مومنٹ کے چیرمین ظفر اکبر بٹ گرفتار

 
سرینگر/حریت رہنما اور سالوشن مومنٹ کے سربراہ ظفر اکبر بٹ کو گذشتہ روز کرالہ پورہ میں تنظیم کے دیگر کارکنوں کے ہمراہ گرفتار کر لیا گیا۔وہ واتھورہ میں ایک ریلی سے خطاب کرنے کے بعد سرینگر کی طرف ایک جلوس کے ساتھ پیش قدمی کررہے تھے۔
 جب وہ واتھورہ چوک میں مطاہرین کو خطاب کرنے کے بعد ریلی کی صورت میں سرینگر کی طرف آرہے تھے۔ کے این ایس نمائندے کے مطابق واتھورہ میں لوگوں نے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے انسانی حقوق کی پامالیوں ،فورسز کے بے تحاشہ استعمال اور نہتے کشمیریوں پر فورسز کے ظلم و جبر اور زیادتیوںکی زبردست الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ کالے قوانین اور دیگر انسانی حقوق کی پامالیوں کا جب تک خاتمہ نہ ہو تب تک مسئلہ کشمیر پر کسی بھی سطح پر گفت و شنید کرنا ایک لاحاصل عمل ہے
 سالوشن مومنٹ کے ترجمان نے ظفر اکبر بٹ کی گرفتاری کی کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس کوبوکھلاہٹ سے تعبیر کیا۔ ظفر اکبر بٹ نے بٹہ وارہ میں فورسز گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہوئے نوجوان پر گہر ے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاح ہمارے مہمان ہیں اور مہمان نوازی کرنا ہماری صدیوں سے چلی آرہی کشمیری روایت کا اہم حصہ ہے۔