سالویشن مومنٹ کے پروگرام کی حمایت

سرینگر// دختران کشمیر ،پیپلز لبریشن لیگ اور شباب المسلمین نے سالویشن مومنٹ کے ا±س پروگرام کی حمایت کا اعلان کیا ہے جس کے تحت سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے ان تمام پرائیوٹ ٹیوشن سنٹروں کو بند کرنے کی بات کی گئی ہے جہاں ملوط تعلیم دی جارہی ہے۔دختران کشمیر کی جنرل سیکریٹری امہ عاطرہ نے اپنے بیان میں ایسے تمام ٹیوشن سنٹروں کو بالکل بند کرنے پر زور دیا جن میں لڑکے اور لڑکیاں ایک ساتھ تعلیم ھاصل کر رہے ہوں۔امہ عاطرہ نے والدین اور خصوصاً ما?ں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اولاد کی تربیت ایک مہذب اور شائستہ سماج استوار کرنے کیلئے کریں جبکہ گھروں سے باہر اپنے بچوں و موبائل فون استعمال کرنے باز رکھا جائے۔اس دوران پیپلزلبریشن لیگ اور شباب المسلمین کے مشترکہ ترجمان اعلیٰ محمد قاسم نے اپنے بیان میں تمام مالکان ٹیوشن سنٹر ز اور والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ لڑکوں او لڑکیوں کیلئے الگ الگ ٹیوشن پڑھانے ا انتظام کریںاور غیر ضروری طور بچوں کے موبائل فون کے استعمال کو ترک کرائیں۔