سالویشن مومنٹ کی طرف سے ہفتہ شہادت منایا گیا

سرینگر//سالویشن مومنٹ کی طرف سے ہفتہ شہادت کے حوالے سے شہیدوں کو خراج عقیدت اور ا±نکے حق میں د±عائیہ مجالس کی تقاریب کا انعقاد پورے شدومد سے جاری ہے۔ ایک بیان کے مطابق اس سلسلے میں حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و چیرمین سالویشن مومنٹ ظفر اکبر بٹ کی صدارت میں ا±نکی رہائش گاہ پر ایک دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا گیاجس میں تمام شہدائِ کشمیر کی درجات بلندی اور ا±نکی مغفرت کیلئے د±عائ کی گئی۔ دعائیہ مجلس میںرواں تحریک میں شہدائ کے رول پر روشنی ڈالی گئی جس میں مقررین نے خون سے سینچی ہوئی اس مقدس تحریک کے ساتھ وفاداری نبھانے کاعہد کیا۔شہدائ کی قربانیوں پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ظفر اکبر نے کہا کہ یہ شہدائ کی قربانیوں کی ہی دین ہے کہ اس وقت بھارت پوری طرح سے بوکھلا ہٹ کا شکار ہوا ہے کیونکہ بھارت کے پاس ما سوائے مسئلہ کشمیر کے حل کرنے کے سوا اور کوئی چارہ یا راستہ باقی نہیں بچاہے۔انہوں نے مذید کہا کہ اگر قوم کے رہنما و عوام ثابت قدمی کے ساتھ اسی طرح میدان میں ڈٹے رہے تو وہ دن دور نہیں جب ہم بھارت کے ظلم و استبداد سے خلاصی پاکے اپنے خوابوں کی مملکت حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔