سالویشن مومنٹ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد

  سالویشن مومنٹ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بشیر احمدکی سربراہی میں شہید منظور احمد بیگ ساکنہ آلوچی باغ کے آبائی گھر گیا اور اُن کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اس سے قبل کُل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و چیرمین سالویشن مومنٹ جناب ظفر اکبر بٹ بھی کل منظور احمد بیگ کی شہادت کی خبر سن کر ٹاسک فورس کی بربریت اور بلاجواز حراستی ہلاکت کے خلاف احتجاج میں شامل ہوگئے جس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و زن نے حصہ لیا ۔جناب ظفر اکبر نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کی تحقیقات کرائی جائے اور قاتلوں کو بر سر عام سزا دی جائے ۔احتجاجی جلوس سے گھر واپس پہنچنے پر شام کے وقت جمہوریت کے علمبرداروں نے فورسز کی ایک بڑی تعداد ارسال کرکے ظفر صاحب کو اپنے ہی گھر میں نظر بند کر دیا ۔ترجمان نے ظفر صاحب کی گھریلو نظر بندی کی زبردست الفاظ میں مذمت کی ۔۱۲ مئی کے سلسلے میں جناب ظفر اکبر بٹ نے تحصیل چاڈورہ کے مختلف علاقوںڈونی وارہ ،بٹہ پورہ ،واتھورہ ،چھترگام اور ڈانگر پورہ وغیرہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ۱۲ مئی الیکشن رِ جیکشن ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی بھر پور شمولیت سے دنیا پر واضح کریں کہ ہم آزادی چاہتے ہے نام نہاد انتخابات نہیں ۔ 
    دریں اثناءترجمان کے بیان کے مطابق یہ بات باعث مسرت اور نہایت ہی خوش آئند ہے کہ معاشرے میں پنپ رہی بے راہ روی ،بد اخلاقی اور بے حیائی کے خلاف جو مہم سالویشن مونٹ نے مورخہ ۸ مئی سے شروع کی ہے اسکی تائید کرتے ہوئے محتر م سید علی شاہ گیلانی صاحب ، محترم میر واعظ عمر فاروق صاحب ، مولانا شوکت احمد شاہ ، ادارہ نصرة الاسلام و دیگر رہنماﺅں اور اداروں نے بھی اپنے بیانوں میں گہرے تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے سماج کے تمام ذی شعور،باغیرت اور ذی حس لوگوں کو ان برائیوںکے خلاف صف آرا ءہونے کو کہا ہے۔سالویشن مومنٹ تمام دینی ،سماجی وفلاحی تنظیموں سے اپیل کرتی ہے کہ بہتر ہوتا اگر بے راہ روی اور بد اخلاقی کی اس لعنت کو تمام مکتبہ فکر کے لوگ مل جل کر ایک مشترکہ پلان مرتب کرکے سماج کو تمام برائیوں سے پاک و صاف کردیتے ۔ہم تنظیمی سطح پر اپنی استطاعت کے مطابق اس کے خلاف مہم چلارہے ہیں لیکن اس کی جڑیں سماج کے ہر حصہ میں اس قدر گہری اور مضبوط ہو چکی ہیں کہ اس کام کو کوئی فرد یا تنطیم تنِ تنہا انجام نہیں دے سکتی ہے ۔ اس کام کیلئے اتحاد فکر و عمل کی اشد ضرورت ہے تبھی اس مشن میں کامیابی ممکن ہے ۔
             شعبہ نشر و اشاعت
 Visit Us at www.jksm.org                   
www.solvationmovement.blogspot.com       
JAMMU KASHMIR SALVATION MOVEMENT
( Constituent of APHC )          
HEAD OFFICE RAJBAGH SRINAGAR          
REF NO:- 11711   PHONE NO.9419011866,9906890109   DATED :-19-05-09