سالویشن مومنٹ ظفر اکبر بٹ نے آ ج وانہ بل نوگام میں شہید ہونے والے پی ایچ ڈی اسکالرڈاکٹر سبزار احمد اور محمد اصف ملک کو دل کی عمیق گہرائیوں سے خراج عقیدت

سرینگر۔۴۲ اکتوبر۔ نظربند حریت رہنماءو چیرمین سالویشن مومنٹ ظفر اکبر بٹ نے آ ج وانہ بل نوگام میں شہید ہونے والے پی ایچ ڈی اسکالرڈاکٹر سبزار احمد اور محمد اصف ملک کو دل کی عمیق گہرائیوں سے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کشمیری قوم کی طرف سے دی جانے والی قربانیا ں ضرور رنگ لائیں گی اور کشمیر ھندوستان کی جبری فوجی سے آزاد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے جائز جدوجہد سیاسی و سفارتی سطح پر تب تک جاری رکھیں گے جب تک نہ کشمیر یوں کو بھارت کی غلامی سے نجات ملے گی۔انکی ھدائت پر مولوی رفیق احمد، مفتی مدثر احمد، محمد اسحاق نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا بھر پور اظہار کیا۔

 ترجمان نے کہا کہ کولگام چلو پروگرام کے حوالے سے ظفر اکبر و دیگر قائدین کو گرفتار یا نظربند کیا گیا ہے البتہ تنظیم کے ضلعی ذمہ دار امتیاز احمد، فاروق احمد اور عبدالرشید نے رکاوٹوں کے باوجود لواحقین کے گھر جاکر انکے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل برصغیر میں امن ،خوشحالی و ترقی کی ضمانت ہے اور اس پر جتنا جلدی اقدامات اٹھائیں گے وہ بہتر ہے۔

دریں اثناءترجمان نے پارٹی چیرمین ظفر اکبر بٹ،پارٹی لیڈر ھلال احمد بیگ، منظور احمد،فاروق احمد و دیگر حریت قائدین و کارکنان کی لگاتار نظر بندی اور کولگام پروگرام پر رکاوٹ ڈالنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ جاری تحریک آزادی کو ان ہتھکنڈوں سے کمزور نہیں کیا جاسکتا ہے۔

Regards 

Press SecretaryJammu & Kashmir Salvation Movem