تنازعہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل نہ کیا گیا تو دونوں ملکوں کے درمیان جنگ چھڑجائیگی

 کراچی()ممتاز حریت پسند کشمیری رہنما اور جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ کراچی میں کشمیر کیلئے جوکام ہورہا ہے اسکو دیکھ کر کشمیریوں کے نمائندہ کے طور پر مجھے اطمینان وسکون ملا ہے کہ پاکستان کی عوام کشمیریوں کی قربانیوں کو بھولی ہے اور نہ ہی ان کا ساتھ چھوڑا ہے ۔وہ یہاں کراچی آرٹس کونسل میں ہیومن رائٹس کو نسل آف پاکستان کے زیر اہتمام "ادھوری بیوہ" کے عنوان سے سٹیج شو میں اظہار خیال کررہے تھے۔اس موقع پر صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی ،ہیومین رائٹس کونسل کے چیئرمین جمشید خان پی ٹی آئی کراچی کے سینئر رہنما سلیم بٹ ،کالم نگاربشیر سدوزئی ،نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر راجہ جہانگیر خان ،سینئر صحافی عقیل ترین ،شفیق بٹ ،سردار عظیم،شبیر شیخ ،شوکت کشمیری وویگر سمیت سینکڑوں لوگ موجود تھے۔الطاف احمد بٹ نے کہا کہ جو رلا دینے والی کہانی یہاں ہر ایک خاکہ یس ٹیبل کے طور پیش کی گئی وہ کشمیر کے گھر گھر کی کہانی ہے وہاں پر کوئی ایسا گھر نہیں جہاں پر بھارتی افواج کے ہاتھوں کوئی شہید نہ ہوا ہو۔10 ہزار سے زائد خواتین کاریپ کردیا گیا 5 لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں ۔ہمیں بتایا جائے ہم اور کتنی قربانی دیں ۔؟کشمیر کوئی تنازعہ نہیں بلکہ کشمیریوں کی بھارت سے نفرت اورپاکستان سے محبت کی جنگ ہے ۔بھارت اسی سے چڑ کر ہمیں ظلم وتشدد کا نشانہ بناتا ہے۔وہ ہر سہولت دینے کوتیار ہے ،پاکستان جو ہمارا وکیل ہے اس نے کشمیر کیلئے کام کیا ہے وہ ہمارے ساتھ کھڑا ہے لیکن یہاں سے کوئی توانا یا عملی کام ہوتا دکھائی نہیں دیتا،یہاں سے سرینگر طاقتور پاکستان کی آواز جانی چاہیے ۔تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ بھارتی سرکارتارکین وطن کے برطانیہ اٹلی یورپ میں احتجاجی مظاہروں سے بوکھلائی ہوئی ہے ۔دنیا آج مسئلہ کشمیر کو فلیش پوائنٹ کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ہم نے اقوام عالم کو یاد کرا دیاہے کہ اگر تنازعہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل نہ کیا گیا تو دونوں ملکوں کے درمیان جنگ چھڑجائیگی۔کالم نگار اور کراچی آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر بشیر سدوزئی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو دو طرفہ مسئلہ قرار دیکر اسے خراب کردیاگیا ہے۔یہ فیصلہ کشمیریوں کو کرنے دیا جائے کہ انہوں نے کس کے ساتھ رہنا ہے ۔ہم نے آج تک پاکستان سے الحاق کی لڑائی لڑی ہے ۔پاکستان ہم پر اعتماد کرے اور استصواب رائے کرانے کی طرف معاملہ لیکر جائے ۔پی ٹی آئی کراچی کے سینئر رہنما سلیم بٹ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کے قریب ہے ۔بس ہمیں صحیح سمت کی ضرورت ہے ۔کشمیریوں کی پاکستان کیلئے قربانیاں کسی سی ڈھکی چھپی نہیں ہیں ۔بھارت اس تحریک کو مزید دبا نہیں سکتا ۔اس سے قبل ہیومین رائٹس کونسل آف پاکستان نے Half Widow کے حوالے سے ایک مختصر مگر رلادینے والا خاکہ پیش کیا ۔جس پر حاضرین محفل کی آنکھیں نم اور ہال "لے کر رہیں گے آزادی" کے نعروں سے گونج اٹھا۔
Karachi : ( ) Renowned Kashmiri Hurriyat Leader and President Jammu Kashmir Salvation  Movement Altaf Ahmed Bhat has said that, As a representative of Kashmiris, I am satisfied with the work that is being done for Kashmir in Karachi, The people of Pakistan have not forgotten the sacrifices of Kashmiris nor left them alone in Kashmir Freedom Movement.
He was addressing at Karachi Arts Council after a stage show titled "The Half Widow", organized by Human Rights Council of Pakistan.
 
On the occasion, President Tehreek-e-Kashmir UK Raja Fahim Kayani, Human Rights Council Chairman Jamshed Khan, Senior Leader of PTI Karachi Salim Butt, Columnist Bashir Sadozai, Naib Ameer Jamaat Islami Azad Kashmir Raja Jahangir Khan, Senior Journalist Aqeel Ahmed Tareen, Sardar Azim, Shabbir Sheikh, Shaukat Kashmiri and Hundreds of people participated.
 
President JKSM Bhat said that, The shouting story presented here is the story of every house in Kashmir. There is no house in India where no martyrdom has been carried out by Indian forces. More than 10,000 women have been tortured. More than 5 lakh Kashmiris have been martyred. how much more we should sacrifice?
Kashmir is not a dispute but it is hate of Kashmiris for India and love for Pakistan, and this is the reason Indian is oppressing and suppressing Kashmiris. 
Pakistan, our lawyer, who has worked for Kashmir, stands with us but does not seem to have any energy or practical work from here, the voice of powerful Pakistan should reach Srinagar.
 
Addressing the occasion President Tehreek e Kashmir UK Raja Fahim Kayani said that, India is afraid of Kashmiri and Pakistani diaspora working for Kashmir cause at international fronts. The world is now recognizing the Kashmir issue as a FlashPoint.
 
Kayani while telling about the possibility of War between the two arch-rivals said that, We have reminded the world that if the Kashmir dispute is not resolved following the aspirations of Kashmiris, war between the two countries will be inevitable.
It is high time, international organizations and Untied Nations intervene to stop genocide and persecution of Muslims in India and Indian occupied Jammu and Kashmir.
 
Columnist and Director Karachi Arts Council Bashir Sadozai said that, Kashmir dispute Kashmir has been tarnished by taking it as a bilateral issue. Let the Kashmiris decide about their own fate.
We have fought for the alliance with Pakistan till date. Pakistan should trust us and take up the matter for Right to Self determination for Kashmiris.
 
PTI Karachi's senior leader Saleem Butt said that the Kashmir problem is close to solution. We just need the right direction. The sacrifices of Kashmiris are not hidden, they are plenty and the world recognizes them now.India can no longer suppress this movement.
 
Earlier, the Human Rights Council of Pakistan presented a brief but interesting tablo of Half Widow. At which the audience's eyes were full with tears, & the hall echoed with the slogans of " Lay Kar Rahengy Azaadi".